عوام پر گیس بم گرانے کی تیاری مکمل کر لی گئی، گیس قیمت کااضافہ سن کر ہوش اڑ جائیں.

باغی ٹی وی :مہنگائی سے ماری عوام پر ایک اور مہنگائی کا بم گرانے کی تیاری ہو گئی .گیس صارفین کیلئے بری خبر، پٹرولیم ڈویژن نے گیس 214 فیصد تک مہنگی کرنے کی سمری ای سی سی کو بھجوا دی۔ گھریلو صارفین کیلئے میٹر رینٹ میں 300 فیصد اضافہ بھی تجویز کیا گیا ہے۔
پٹرولیم ڈویژن کی سمری میں کہا گیا ہے کہ سوئی سدرن کے لیے 214 فیصد، سوئی ناردرن کے لیے 192 فیصد تک اضافے کی تجویز دی گئی ہے، اسی طرح سپیشل کمرشل صارفین کے لیے 245 فیصد، سوئی نادرن کے کمرشل صارفین کے لیے گیس کی قیمت میں 221 فیصد اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

فرٹیلائزر سیکٹر کے لیے گیس کی قیمت میں 153 فیصد، برآمدکنندہ سیکٹرز کیپٹو پاور پلانٹس سی این جی سیکٹرز کے لیے 32 فیصد تک اضافے کی تجویز کا کہا گیا ہے۔ گھریلو صارفین کے لیے میٹر ریٹ 20 روپے سے بڑھا کر 80 روپے کرنے کی تجویز بھی شامل ہے۔واضح‌رہے اس سے پہلے بھی گیس کی قیمتوں میں اضافہ ہو چکا ہے .جس وجہ سے عوام پر بوجھ ہے .

Shares: