نیویارک: اقوام متحدہ کے سامنے پاکستانیوں ، کشمیریوں اور بھارتی مسلمانوں کا مشترکہ مظاہرہ،کیا مطالبہ کردیا
نیویارک: اقوام متحدہ کے سامنے پاکستانیوں ، کشمیریوں اور بھارتی مسلمانوں کا مشترکہ مظاہرہ، کیا مطالبہ کردیا
باغی ٹی وی رپورٹ: نیو یارک میں اقوام متحدہ کے سامنے پاکستانی اور کشمیریوں کا احتجاج کیا جس میں مظاہرے میں بھارتی مسلمانوں نے بھی شرکت کی.اس موقع پر کشمیری اور پاک بھارت سے مسلم کمیونٹی کی بھاری تعداد نے احتجاج ریکارڑ کرایا . مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ مقبوضہ کشمیر پر بھارت کا غاصبانہ قبضہ ختم کیا جائے.کشمیریوں کو ان کا بنیادی حق دلایا جائے .
کشمیر کے اندر بھارت کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو روکا جائے ، بھارت پر زور دے کہ وہ اپنی فوجیں مقبوضہ کشمیر سے نکالے .اس موقع پر مظاہرین نے پلے کارڈ اور ہولڈنگ بورڈز اٹھا رکھے تھے جن پر بھارت کے خلاف نعرے درج تھے . اس کے علاوہ بھارتی مسلمانوں نے بھارت کےاندر اپنے اوپر ہونے والے مظالم اور استحصال کو ختم کرنے کا بھی مطالبہ کیا .