عوامی وزیراعلیٰ کا عوام کو ریلیف دینے کیلئے ایک اور احسن اقدام

0
44

عوامی وزیراعلیٰ کا عوام کو ریلیف دینے کیلئے ایک اور احسن اقدام: آثار قدیمہ مقامات/پارکس میں داخلہ فیس میں اضافے کی تجویز مسترد،آثار قدیمہ مقامات/پارکس میں انٹری فیس میں اضافہ نہیں کیاجائے گا،فیصلہ وسیع تر عوامی مفاد میں کیا،کابینہ سٹیڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ نے واسا فیصل آباد کے لئے 155ملین روپے کی گرانٹ کی منظوری بھی دیدی

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے آثار قدیمہ مقامات/پارکس میں داخلہ فیس میں اضافے کی تجویز کو مسترد کر دیا ہے۔ محکمے کی جانب سے آثار قدیمہ مقامات/پارکس میں انٹری فیس میں نظر ثانی کی تجویز دی گئی تھی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پر کابینہ سٹیڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ کے منعقدہ اجلاس میں آثار قدیمہ مقامات/پارکس میں داخلہ فیس میں نظر ثانی کی تجویز کو رد کردیاگیا۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ عوام پر کسی قسم کا بوجھ نہیں ڈالیں گے اور یہ فیصلہ وسیع تر عوامی مفاد میں کیا گیاہے۔ انہوں نے کہا کہ آثار قدیمہ مقامات/پارکس میں انٹری فیس میں اضافہ نہیں کیاجائے گا۔ کابینہ سٹیڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ نے واسا فیصل آباد کے لئے 155ملین روپے کی گرانٹ کی منظوری بھی دی۔

Leave a reply