رجّ کے پیئوشراب،عرب امارات میں نئے قوانین نے اسلامی قوانین کی دھجیاں بکھیردیں

0
25

دبئی : رجّ کے پیئوشراب،عرب امارات میں نئے قوانین نے اسلامی قوانین کی دھجیاں بکھیردیں،اطلاعات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں نئے قوانین کے مطابق اکیس سال یا اس سے زائد عمر والے افراد کے شراب پینے، بیچنے یا شراب ساتھ رکھنے پر اب کوئی رکاوٹ نہیں۔

نئے قوانین کے اعلان سے قبل مقامی افراد کو شراب پینے، خریدنے یا ٹرانسپورٹ کرنے کے لیے خصوصی پرمٹ درکار ہوتا تھا۔ تاہم اب مسلمان بھی بغیر کسی پرمٹ کے شراب اپنے گھروں پر رکھ بھی سکیں گے اور پی بھی سکیں گے۔

اماراتی حکومت نے سخت اسلامی قوانین میں ان نرمیوں کا اعلان ہفتے سات نومبر کو کیا۔ ان اصلاحات کا اعلان سرکاری نیوز ایجنسی پر کیا گیا اور ان کی تفصیلات حکومتی حمایت یافتہ ‘دا نیشنل‘ نامی اخبار میں بھی آج بروز ہفتہ چھپیں۔ امارات نے حال ہی میں امریکا کی ثالثی میں اسرائیل کو بطور ایک ریاست تسلیم کیا ہے۔

توقع یہی کی جارہی ہے کہ متحدہ عرب امارات میں یہودی سرمایہ کاری اور سیاحوں کی آمد بڑھے گی۔جس کے بعد اورآزادی ملے گی جوعربوں کے قدیم اسلامی معاشرے کوتباہ کرکے رکھ دے گی

اماراتی حکام اپنے ملک کو مغربی ممالک سے زیادہ ہم آہنگ بنانے کے لیے آہستہ آہستہ اصلاحات و نرمیوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں اور تازہ اقدامات بھی اسی کی ایک کڑی ہیں۔ان قوانین میں تازہ ترامیم کے بعد اب متحدہ عرب امارات میں غیر شادی شدہ جوڑوں کو ایک ساتھ رہائش کی اجازت ہے۔

قبل ازیں غیر شادی شدہ لڑے لڑکی کا ساتھ قیام ممنوع تھا۔ گو کہ بالخصوص دبئی میں حکام اکثر غیر ملکیوں کے حوالے سے۔ ذرا نرم رویہ رکھتے تھے تاہم پھر بھی سزا کا خطرہ سر پر منڈلاتا رہتا تھا۔

Leave a reply