آوارہ کتوں کو کنٹرول کرنے کے لئے سندھ حکومت سوا ارب لگانے کو تیار

0
57

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آوارہ کتوں کے کاٹنے کے بڑھتے ہوئے واقعات کا معاملہ ،سندھ ہائی کورٹ میں ویکسین کی عدم فراہمی اور واقعات کی روک تھام سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی

اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ سوا ارب روپے سے زائد کا پی سی ون تیار کر لیا گیا، پروگرام کے تحت آوارہ کتوں کو کنٹرول کیا جائے گا، عدالت نے استفسار کیا کہ یہ بتائیں سندھ ریبیز کنٹرول پروگرام کے پروجیکٹ ڈائریکٹر کہاں ہیں ؟ پروجیکٹ ڈائریکٹر سندھ ریبیز کنٹرول پروگرام کو گیارہ بجے طلب کرلیا ہے

سندھ میں کتوں کے کاٹنے کے واقعات میں مسلسل اضافے کے بعد بھی سائیں حکومت کے کان پر جوں تک نہیں رینگی۔

محکمہ صحت سندھ نے اگست تک ڈاگ بائٹ واقعات کےاعداد وشمارجاری کردیئے ،رواں سال سندھ کے مختلف اضلاع میں ایک لاکھ 22 ہزار 566 افراد ڈاگ بائٹ کاشکار ہوئے ہیں،قمبرمیں رواں سال 11 ہزار 935 افراد ڈاگ بائٹ کا شکارہوئے ،دادو میں 11 ہزار 330 جبکہ نوشہروفیروز میں 10 ہزار 847 افراد کو کتوں نے کاٹا

سندھ کے بعد لاہور میں کتوں کے وار، ایک ہی کتے نے 23 افراد کو کاٹ لیا

بلاول کے شہر لاڑّکانہ میں فروری کے چھ دن میں کتوں نے کتنے افراد کو کاٹا؟

شہریوں کا کہنا ہے کہ آوراہ کتے گلیوں میں پھر رہے ہوتے ہیں آج ہونے والے واقعہ کے بعد بچوں کو گھروں سے نکالنے سے پہلے سو بار سوچنا پڑے گا، سندھ حکومت کو چاہئے کہ کراچی میں کچرے سے پہلے ان کتوں کے خلاف آپریشن کرے تا کہ شہری سکون کا سانس لے سکیں.

 

اسلام آباد ایئر پورٹ پر کتے ایسے گھومتے ہیں جیسے ٹکٹ لیا ہو،وزیر ہوا بازی نے بھی تحفظات ظاہر کر دیئے

Leave a reply