پنجاب کے نگراں وزیر اطلاعات عامر میر کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال کی نسبت اس بار اسموگ کی صورتحال بہت بہتر ہ ہوگئی جبکہ صوبائی وزیر ہائیر ایجو کیشن و اسکول ڈیپارٹمنٹ منصور قادر نے واضح کیا تھا کہ اس بدھ کو اسکول بند نہیں کیے جارہے اور ہر ہفتے اسموگ کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہو گا جس میں صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، واضح رہے کہ لاہور میں پنجاب کی نگراں کابینہ کے ارکان نے پریس کانفرنس میں صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر نے کہا کہ اسموگ کا مسئلہ ہر سال پیدا ہوتا ہے اور اس پر بڑے فیصلے کئے ہیں جبکہ تمام محکمے اسموگ کے معاملے پر ملکر کام کر رہے ہیں۔
خیال رہے کہ انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ سال کی نسبت اس بار اسموگ کی صورتحال بہتر ہوگئی ہے اور اب اسموگ کے معاملے پر دفعہ 144 کا نفاذ بھی کیا گیا جبکہ پیٹرول کی قیمت کم ہونے کا فائدہ عام آدمی کو پہنچائیں گے، گراں فروشی کرنے والوں کے خلاف آرڈینس لا رہے ہیں، مجسٹریٹ کے جرمانوں کے اختیارات ہائیکورٹ نے ختم کر دیے ۔ آرڈیننس کے ذریعے مجسٹریٹ کے اختیارات بحال کریں گے کیونکہ اگر سزا نہیں ہوگی تو گراں فروشی کیسے کم کریں گے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
آسٹریلیا نے دو کٹوںکے نقصان پر 39 رنز بنا لیئے
نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ دورہ چین کیلئے بیجنگ پہنچ گئے
عمان کی رائل آرمی کے کمانڈر کی آرمی چیف سے ملاقات
سی ڈی اے افسران کے تبادلوں کے احکامات ہوا میں اڑا دیئے گئے
دوسری جانب صوبائی وزیر ہائیر ایجو کیشن و اسکول ڈیپارٹمنٹ منصور قادر نے کہا ہے کہ بارش کی وجہ سے اسموگ کی صورتحال بہت بہتر ہے، اسکولوں کو بند کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا تھا اور انہوں نے کہا کہ ’اسکولوں کو بند کرنے کے حوالے سے پروپیگنڈا کیا گیا جبکہ اسموگ کی وجہ سے اسکول بند کرنا آخری آپشن ہو گا، اس بدھ کو اسکول بند نہیں کیے جارہے، ہر ہفتے اسموگ کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہو گا جبکہ صوبائی وزیر ابراہیم مراد نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کا فیصلہ کیا ہے اور ہمارا ٹارگٹ ہے کہ یہ کرایہ 400 روپے ہو جائے گا، اور پنڈی کا کرایہ 950 سے 825 روپے کرنے کا ٹارگٹ ہے، گجرات کا کرایہ 450 روپے سے کم کرکے 300 روپے کر رہے ہیں۔