جعلی پاسپورٹ اجراء معاملہ؛ تحقیقات کیلئے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دے دی گئی

کمیٹی پاسپورٹ ایف آئی اے اور دیگر اداروں کی ذمہ داری کا تعین کرے گی
0
89
passport

پاکستان سے 12 ہزار 96 مبینہ جعلی پاسپورٹ کے اجراء کے معاملے پر وزارت داخلہ نے معاملے کی تحقیقات کے لیے 5 رکنی اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو اس معاملہ کی تحقیقات کرے گی، سعودی حکومت نے 12 ہزار 96 مبینہ جعلی پاسپورٹ پاکستانی سفارتخانے کے حوالے کردیئے ہیں جس کی اب اعلیٰ سطح کمیٹی تحقیقات کرے گی اور اب اس کو وہ کمیٹی دیکھے گی.

جبکہ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی کی سربراہی ڈاریکٹر جنرل پاسپورٹ اینڈ امیگریشن مصطفیٰ جمال کریں گے، اس کے علاوہ ڈپٹی سیکرٹری ایف ائی اے وزارت داخلہ، ایف ائی اے اور نادرا کے نمائندہ کمیٹی میں شامل ہوں گے جبکہ اسٹنٹ ڈاریکٹر ایڈمن پاسپورٹ کمیٹی کے سیکرٹری ہوں گے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
پیٹرول کی قیمت کم ہونے کا فائدہ عام آدمی کو پہنچائیں گے. عامر میر
آسٹریلیا نے دو کٹوں‌کے نقصان پر 39 رنز بنا لیئے
نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ دورہ چین کیلئے بیجنگ پہنچ گئے
عمان کی رائل آرمی کے کمانڈر کی آرمی چیف سے ملاقات
سی ڈی اے افسران کے تبادلوں کے احکامات ہوا میں اڑا دیئے گئے
نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ کمیٹی پاسپورٹ کے اجراء میں کوتاہی کا پتہ لگائے گی، کمیٹی اس بات کا بھی بھی تعین کرے گی کہ کن ادراروں کی ملی بھگت سے جعلی پاسپورٹ استعمال ہوئے، واضح رہے کہ نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا کہچ، مستقبل میں ان خطرات کو کیسے روکا جا سکتا کمیٹی تجاویز بھی جمع کرائے گی۔

Leave a reply