میرپور زلزلہ، زخمیوں کےعلاج معالجہ کیلئے میڈیکل ٹیموں کی اشد ضرورت ہے، مشتاق منہاس
وزیر اطلاعات آزاد کشمیر نے کہا ہے کہ اپرجہلم نہرمیں شگاف پڑنےسے متعددعلاقوں کےڈوبنے کا خدشہ ہے،
ملک بھر میں زلزلہ، میرپور میں 19 افراد جاں بحق، 300 زخمی، کئی عمارتوں کو نقصان، امدادی کاروائیاں جاری
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کو شگاف بھرنے کے لیے مشینری بھیجنے کی اپیل کی ہے، زخمیوں کےعلاج معالجےکے لیے میڈیکل ٹیموں کی بھی اشد ضرورت ہے ، زخمیوں کوسپتال منتقل کیا گیا ہے، ایمرجنسی سیل بھی بنادیاگیا ہے ،
واضح رہے کہ میرپورآزادکشمیر میں زلزلے کے دوران مختلف واقعات میں جاں بحق ہونے والے افرادکی تعداد 19 ہو گئی ہے 300 زخمی ہیں جبکہ مزید جانی نقصان کا اندیشہ ہے، میرپورکےعلاقےجاتلہ میں زلزلےکی شدت سےسڑکوں پردراڑیں پڑگئیں، میرپور میں زلزلہ سے زخمی ہونے والوں میں خواتین اوربچے بھی شامل ہیں جنہیں سپتال منتقل کر دیا گیا ہے، آزادکشمیر کے شہرمیرپورمیں زلزلے سے 300 افراد زخمی ہوئے،برنالہ آزادکشمیر اورسماہنی میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ،میرپورآزادکشمیر میں زلزلے کے باعث متعدد مکانوں کی چھتیں،دیواریں اورمسجد کا مینارمنہدم ہو گیا. میرپور میں امدادی کاروائیاں شروع کر دی گئیں، زخمیوں میں بچے اورخواتین بھی شامل ہیں، زخمیوں کو علاج کے لئے ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے ،میرپور ،جہلم،منگلا کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے.