سری لنکا کی ٹیم ون ڈے اور ٹی20 سیریز کیلئے پاکستان پہنچ گئی ،پاکستانی کرکٹ ٹیم کےآفیشلز نے بھرپور استقبال کیا

0
41

کراچی : پاکستان سے ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کھیلنے کے لیے سری لنکا کی ٹیم لہیرو تھری مانے کی قیادت میں کولمبو سے کراچی ایئرپورٹ پر پہنچی جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔سری لنکا کی ٹیم کراچی میں تین ون ڈے میچز کھیلنے کے بعد لاہور میں تین ٹی20 میچز کھیلے گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع کے مطابق سری لنکن ٹیم کی آمد کے پیش نظر شہر میں سیکیورٹی کے سخت اقدامات کیے گئے ہیں اور شاہراہ فیصل پر پولیس سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خصوصی دستے بھی تعینات کیے گئے ہیں۔سری لنکن ٹیم نے بھی پاکستان پہنچ کر خوشی کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہےکہ وہ پاکستان آکر بڑے خوش ہوئے ہیں‌

مہمان ٹیم کی آمد پر خصوصی کھانوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔ پاکستانی کھانوں کے ساتھ سری لنکن اور چائینز کھانے پیش کیےجارہےہیں، اس موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے سنیئر رہنما اور سری لنکن کرکٹ بورڈ کے آئے ہوئے سنیئر ممبران کھانے کے ساتھ ساتھ مشاورت میں بھی مصروف ہیں

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 27ستمبر کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جس کے بعد 29 ستمبر کو دوسرا اور دو اکتوبر کو تیسرا ون ڈے میچ کھیلا جائے گا۔اس کے بعد لاہور کا قذافی اسٹیڈیم 5، 7 اور 9اکتوبر کو تین ٹی20 میچوں کی میزبانی کرے گا اور 10اکتوبر کو سری لنکن ٹیم وطن واپس لوٹ جائے گی۔

Leave a reply