ایاز امیر کے بیٹے کے گھر سے کلاشنکوف برآمد

0
75
اہلیہ کو قتل کرنیوالے ایاز امیر کے بیٹے کی عمران خان کے ساتھ تصویر وائرل

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایاز امیر کے بیٹے کی جانب سے اہلیہ کو قتل کرنے کے کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ پولیس نے ایاز امیر کے بیٹے اور قتل کے مرکزی ملزم شاہنواز امیر کے گھر تحقیقات کے دوران کلاشنکوف برآمد کر لی ہے

پولیس حکام کے مطابق ملزم شاہنواز کے خلاف تھانہ شہزاد ٹاؤن میں غیر قانونی اسلحہ رکھنے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے

نجی ٹی وی کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا ہےکہ مقتولہ سارہ انعام کا پرس اور شرٹ بھی ملزم کے فارم ہاؤس سے برآمد کرلی گئی ہے مقتولہ کے پرس سے یو اے ای درہم اور امریکی ڈالر بھی برآمد ہوئے ہیں ملزم کےفارم ہاؤس سے مقتولہ کے پیسوں سے خریدی گئی کاربھی برآمد ہوئی ہے جسے پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے

ذرائع کے مطابق ملزم نے مختلف اوقات میں مقتولہ سے بیرون ملک سے رقم بھی منگوائی تھی

ایاز امیر اور انکے بیٹے شاہنواز امیر کو پولیس نے عدالت پیش کیا تھا ایاز امیر نے اپنا کیس خود لڑنے کا اعلان کیا تھا ۔عدالت نے کیس کی سماعت کے بعد ایاز امیر کا ایک روز کا جسمانی ریمانڈ دیا تھا پولیس ایاز امیر کو آج منگل کو پھر عدالت میں پیش کرے گی۔ ایاز امیر کے بیٹے کی جانب سے اہلیہ کے قتل کے بعد پولیس نے ایاز امیر کو بھی گرفتار کر رکھا ہے۔ پولیس نے عدالت مین بیان دیا کہ ایاز امیر نے قتل میں معاونت کی ہے۔

Leave a reply