آئندہ آنے والے دنوں میں مون سون کا نیا اسپیل سندھ میں داخل ہونے جا رہا ہے،محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات کی اطلاعات کے مطابق کل سے سندھ کے جنوب میں بحیرہ عرب میں ہوا کے کم دباؤ یعنی اپر ایئر سرکولیشن کی تشکیل ہوگی اور یہ ہوا کا کم دباؤ تھوڑی شدت اختیار کرتے ہوئے اپریل کے آخری اور مئی کے شروعاتی دنوں میں سندھ میں داخل ہوگا، اس دوران 24 اپریل سے 6 مئی کے دوران روزانہ کی بنیاد پر جنوب سے شمال تک سندھ کے میدانی علاقوں اور کیرتھر کے پہاڑوں پر گرج چمک کےبادل اور تھنڈرسٹورم بنیں گےجو مختلف علاقوں میں گرج چمک کے بارشوں، آندھی اور ژالہ باری کا باعث بنیں گے۔ اس سپیل کی سب سے زیادہ شدت 30 اپریل سے 06 مئی کے دوران ہوگی۔
کئی سالوں بعد اچانک 2021 مئی کہ دوران سندھ پر ہوا کا کم دباؤ یا(یو اے سی )کنڈیشں بنے جا رہی ہے یہ ایک عجیب قسم کی بات ہے اور سندھ میں مون سون کی طرح ایک ہفتے تک چاروں طرف سے بادل بن کر ہر طرف سے گرج چمک اور آندھی شروع ہونگی اور عجیب قسم کی بارش ہوگی ،ہر طرف سے سندھ پر بادل پہرتے رہینگے۔آپ کو ایسا محسوس ہوگا کہ شاید مئی میں مون سون کی اسپیل آگیا ہے، لیکن یہ کنڈیشں کئی سالوں بعد رواں سال سندھ میں دیکھنے کو ملیں گي۔
اطلاعات کے مطابق اپریل کے آخر اور مئی کے شروعاتی دونوں میں غیر معمولی حالات پیش آسکتے ہیں خاص طور پر سندھ میں گرج چمک آندھی اور طوفان ژالہ باری کے زیادہ تر امکانات ہیں،سندھ کے علاقے پنجاب اور بلوچستان میں بھی گرج چمک کے ساتھ آندھی اور ژالہ باری متوقع ہے۔

Comments are closed.