آئندہ اجلاس میں پولیس سی ای او کے الیکڑک کو لے کر آئے گی. چیئرمین کمیٹی

0
51

آئندہ اجلاس میں پولیس سی ای او کے الیکڑک کو لے کر آئے گی. چیئرمین کمیٹی

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے سی ای او کے الیکٹرک کے سمن جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جبکہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس چیئرمین سیف اللہ ابڑو کی زیرصدارت ہوا، اجلاس میں کے الیکٹرک کے سی ای او کی عدم شرکت پر کمیٹی ںے اظہار برہمی کیا۔ قائمہ کمیٹی نے سی ای او کے الیکٹرک کے سمن جاری کرنے کا فیصلہ کیا، اور چئیرمین کمیٹی نے کہا کہ آئندہ اجلاس میں پولیس سی ای او کے الیکڑک کو لے کر آئے گی۔

سیف اللہ ابڑو کا کہنا تھا کہ اجلاس سے حکام تب بھاگتے ہیں جب جواب نہیں ہوتا، جب پولیس سی ای او کے الیکٹرک کولائےگی تو پتہ چلےگا۔ خیال رہے کہ گزشتہ سال 2022 میں 13 اکتوبر کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے سی ای او کے الیکٹرک کی گرفتاری کا حکم دیا تھا. سینیٹ کی قائمہ کمیٹی پاور کے چیئرمین سیف اللہ ابڑو کی زیر صدارت اجلاس ہوا تھا جس میں جنوبی علاقوں میں بجلی کہاں کیوں اور کیسے ٹرپ ہوئی معاملہ زیر بحث آیا تھا.

چئیرمین قائمہ کمیٹی کو پاور ڈیویژن حکام نے بتایا تھا کہ کراچی کی طرف سے بجلی ترسیل کے نظام میں مسئلہ اس وقت صبح 9:35 پر رپورٹ ہوا تھا، جس کے سدباب کے لیے کام کیا جارہا گیا جس پر انہوں نے سوال کیاتھا کہ کے الیکٹرک کے اعلی سطح کے ذمہ دران کمیٹی میں کیوں نہیں آئے؟، کیا کے الیکٹرک حکومتی کنٹرول میں نہیں ہے؟۔ سیف ابڑو نے کہا تھا کہ پاور ڈیویژن بھی کے الیکٹرک کی کرپشن میں شامل ہے، وزیر صاحب کمیٹی میں آ کر کے الیکٹرک کی کارکردگی پر بریف کریں۔

جبکہ وزارت بجلی نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ این ٹی ڈی سی کی لائن ٹرپ کرگئی، تفصیلات شئیر کرنے سے زیادہ پینک پھیلے گا۔ جس پر کمیٹی کے چیئرمین نے سوال کیا کہ کس علاقے میں ٹرپ ہوئی کوئی خاص مقام تو ہوگا۔ جس پر انہوں بتایا کہ فیسکوکے دو گرڈ اسٹیشن ٹرپ کرگئے ہیں، 500 کے وی کی ترسیلی لائنوں میں خرابی پیدا ہوئی ہے، جس کے بعد حیسکو اور سیپکو اور کیسکو کو بجلی کی فراہمی بند کردی گئی ہے۔ سیف اللہ ابڑو نے کہا تھا کہ آپ کو کسی چیز کا پتا ہی نہیں بادشاہ آدمی ہیں، ملک میں ٹرانسمیشن لائنوں کا جنازہ نکلاہوا ہے۔

Leave a reply