آئیندہ مالی سال کیلئے اقتصادی ترقی کا ہدف 5 فیصد مقرر،بجٹ دستاویز

9500ارب روپے سے زائد کا وفاقی بجٹ برائے 23-2022 آج پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا.وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل بجٹ قومی اسمبلی پیش کریں گے

بجٹ دستاویز کے مطابق آئندہ مالی ساال کیلئے اقتصادی ترقی کا ہدف 5 فیصد مقرر کیا گیا ہے، ‏ایف بی آر 7255ارب کا ٹیکس جمع کرے گا،نان ٹیکس کی مد میں 1626 ارب روپے حاصل ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے،دستاویزکے مطابق وفاق سے صوبوں کو 4215 ارب روپے منتقل کئے جائیں گے. دفاعی بجٹ کے لیے 1586 ارب روپے مختص کرنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے،آئندہ مالی سال کیلئے 1232 ارب روپے کی گرانٹس دی جائیں گے.

بجٹ دستاویز کے مطابق قرض اور سود کی ادائیگیوں کیلئے 3523 ارب روپے رکھے گئے ہیں جبکہ حکومتی امور چلانے کیلیے 550 ارب خرچ ہوں گے،
‏پنشن کی مد میں 530 ارب،سبسڈیز کی مد میں 578 ارب روپے مختص کرنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے.

رواں مالی سال 2021،22کی قومی اقتصادی سروے رپورٹ آج جاری کی جائے گی،رپورٹ میں صنعت، خدمات، زراعت اوردیگرشعبوں کے اہداف شامل ہوں گے.
‏توانائی سمیت مہنگائی، قرضوں کی ادائیگیوں پر سمت کا تعین کیا جائے گا.کیپٹل مارکیٹ، آبادی، ماحولیاتی تبدیلی اور سماجی تحفظ کا کارکردگی پر روشنی ڈالی جائے گی.

دستاویز کے مطابق رواں مالی سال 2021-22کی اقتصادی شرح نمو 5.97فیصد رہی،‏زرعی شعبہ کی شرح نمو 4.4 فیصد، صنعت 7.2 اور خدمات کے شعبے کی شرح نمو 6.2فیصد رہی،آئندہ مالی سال کےلیے اقتصادی شرح نمو کا ہدف 5فیصد مقرر کیا گیا ہے،اقتصادی شرح نمو کو6 فیصد تک بڑھانے کی کوشش کی جائے گی.

Comments are closed.