عائشہ گلالئی مسلم لیگ ق میں شامل

0
35

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سابق ممبر قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے مسلم لیگ ق میں شمولیت اختیار کرلی۔

باغی ٹی وی: ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ق میں ابھی مزید اہم سیاسی رہنما بھی شمولیت اختیار کریں گےذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی پیٹریاٹ کے سابق مرکزی نائب صدر ملک عزت مہمند بھی ق لیگ میں شامل ہوگئے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کی پاکستان کےہائبرڈ ماڈل کو ماننے والی خبروں کی تردید

عائشہ گلالئی نے چوہدری شجاعت حسین کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا اس موقع پر چوہدری سرور بھی موجود تھے جنہوں نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین کی قیادت میں ق لیگ میں لوگ شامل ہو رہے ہیں۔

پی ٹی آئی کی سابق ایم این اے عائشہ گلالئی نے 2017 میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور پارٹی کے دیگر اعلیٰ ارکان پر الزامات کی بوچھاڑ کرتے ہوئے پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کردیا تھا۔

دوسری جانب ڈاکٹر حید رعلی نے تحریک انصاف چھوڑ کر پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا فیصل کریم کنڈی نے انہیں پیپلز پارٹی میں شمولیت پر مبارکباد پیش کی فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ بینظیر بھٹو پر جب حملہ ہوا تو وہ اگلے روز ورکرز کی عیادت کرنے پہنچ گئی تھیں بینظیر بھٹو کے لیے ورکرز اہمیت رکھتے تھے-

پاکستان ایران سے بھی گیس پائپ لائن منصوبہ مکمل کرنے کا خواہشمند ہے،مصدق ملک

ادھر ملتان میں تحریک انصاف حقیقی بنانے کا اعلان کر دیا گیا، راؤ یاسر نے پریس کانفرنس کے دوران پی ٹی آئی حقیقی کے قیام کا اعلان کر دیاراؤ یاسر کا کہنا تھا کہ بہت جلد پی ٹی آئی حقیقی رجسٹرڈ کراؤں گا،ان کا کہنا تھاکہ عمران خا ن نے نیاپاکستان کا خواب دکھایاتھا۔

راؤ یاسر نے کہا کہ نشان الاٹ کراکے انتخابی مہم کا اعلان کروں گا،پارلیمنٹ میں نوجوان قیادت جائے گی اور ملک کو ترقی کی طرف گامزن کرے گی عمران خان کے یوٹرن نے ملک کو اس صورتحال پر کھڑا کیا ہے،ریاست ہے تو سیاست ہےعمران خان کو بشریٰ بی بی کی جانب سے غلط گائیڈ کیاگیا،عمران خان نے بشریٰ بی بی کی کرپشن پر آنکھیں بند کر لیں-

عمران خان کی سیاست پر تا حیات پابندی لگائی جاائے،کامران ٹیسوری

Leave a reply