بوگس چیک دینے کے مقدمہ میں نامزد اداکارہ عائشہ ثنا کے خلاف ایک اور مقدمہ درج

0
62

تاجر محمد علی معین کو 20 لاکھ روپے کا جعلی چیک دینے پر اداکارہ و میزبان عائشہ ثناء کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا۔

باغی ٹی وی : عائشہ ثنا نے رئیل اسٹیٹ بزنس سے وابستہ میاں محمد علی معین سے ایک کروڑ 75 لاکھ روپے ادھار لئے تھے جس کے عوض اداکارہ نے انہیں ایڈوانس چیک دیئے تھے لیکن ان کا دیا ہوا 2لاکھ روپے کا پہلا ہی ڈس آنر ہوگیا تھا-

جس پر علی معین نے عائشہ ثنا کے خلاف گذشتہ ماہ27 مئی کولاہور ڈیفنس بی پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرایا تھا تاہم اداکارہ پولیس کے سامنے پیش نہیں ہوئیں جس پر ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا تھا ذرائع کے مطابق عائشہ ثنا خاموشی سے بیرون ملک جاچکی ہیں ۔

جسکے بعد علی معین نے انٹرپول سے رابطہ کرنے کا فیصلہ بھی کیا تھا جب کہ دوسری طرف علی معین نے عائشہ ثنا کو اشتہاری قرار دلانے کیلئے بھی کوششیں شروع کردی ہیں تاہم اب خبریں سامنے آئی ہیں کہ تھانہ سرائے عالمگیر گجرات میں بھی علی معین نے عائشہ ثناء کے خلاف مقدمہ درج کا دیا ہے-

پولیس کے مطابق تھانہ سرائے عالمگیر گجرات میں عائشہ ثناء کے خلاف مقدمہ تاجر علی معین کی جانب سے درج کرایا گیا ہے-

پولیس کا کہنا ہے کہ عائشہ ثناء کو تاحال گرفتار نہیں کیا جاسکا اداکارہ کی گرفتاری کے لیے لاہور اور اسلام آباد میں کئی مقامات پر پولیس نے چھاپے مارے ہیں۔

بوگس چیک دینے کے مقدمہ میں نامزد اداکارہ عائشہ ثنا کے خلاف انٹر پول سے رابطہ کرنے کا فیصلہ

معروف اداکارہ عائشہ ثنا گرفتار ہو سکتی ہیں؟ سنئے مبشر لقمان کی زبانی اہم انکشافات

لاہور کی مقامی عدالت کی طرف سے عائشہ ثنا کے وارنٹ گرفتاری جاری

Leave a reply