عائزہ خان اداکارہ ایمن خان کے لئے بڑا چیلنج بن گئیں

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ ایمن خان اور عائزہ خان کا شمار سوشل میڈیا کی مقبول ترین شخصیات میں کیا جاتا ہے تاہم عائزہ خان ایمن خان کے لئے بڑا چیلنج بن گئیں ہیں-

باغی ٹی وی :پاکستان شوبز انڈسٹری کی دونوں ہی معروف و مقبول اداکارائیں سوشل میڈیا پلیٹ فارمزپربھی خاصی فعال ہیں۔ لیکن انسٹاگرام پرسب سے آگے رہنے والی ایمن خان کے لیے ایک بڑا چیلنج سامنے آگیا ہے کیونکہ اس میدان میں اب وہ سب سے آگے نہیں بلکہ عائزہ خان بھی ان کے ساتھ ساتھ ہیں۔

ایمن خان کے مقبول فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر فا لوورز کی تعداد7.8 ملین ہے تاہم اب اداکارہ عائزہ خان بھی انسٹاگرام فالوورز کی تعداد 7.8ملین رکھنےکے بعد ایمن خان کے مد مقابل آگئی ہیں تاہم اب مداحوں کوانتظارہے کہ اس میدان میں آگے عائزہ بڑھتی ہیں یا ایمن خان۔

دونوں اداکاروں کے انسٹاگرام پر موجود پوسٹوں کی بات کی جائے تو عائزہ خان کی پوسٹوں کی تعداد ایمن خان کے مقابلے کئی ہزار زیادہ ہے۔

عائزہ خان کے اکاؤنٹ پر تا حال 3,347 پوسٹس موجود ہیں جب کہ ایمن خان کے اکاؤنٹ پر اب تک صرف 1,221 پوسٹس کی گئی ہیں۔

یاد رہے کہ حال ہی میں ہم نیٹ ورک کی جانب سے اداکارہ ایمن خان کو انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والی اداکارہ کا خصوصی ایوارڈ دیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول شخصیت علی عباس تسلیم کرچکے ہیں کہ اب کام انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد کی بنا پر دیا جاتا ہے –

آجکل ٹیلنٹ نہیں بلکہ انسٹاگرام فالوورز کے حساب سے کاسٹ کیا جارہا ہے علی عباس

Comments are closed.