پاکستان ٹی وی انڈسٹری کی خوبرو اور صف اول کی اداکارہ عائزہ خان کے حال ہی میں ہونے والے فوٹو شوٹ کی خوبصورت اور دلکش تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جس میں عائزہ خان انتہائی خوبصورت دکھائی دے رہی ہیں-

باغی ٹی وی : دلہنوں کے ملبوسات کی وجہ سے شہرت رکھنے والے معروف برانڈ آر جے زون اوراور زیورات خاور جیولر کی جانب سے حال ہی میں برائیڈل شوٹ سامنے آیا ہے- جس میں پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان نے ماڈل کے فرائض انجام دیئے ہیں-

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر عائزہ‌ خان نے اپنے حالیہ فوٹو شوٹ کی دلکش اور خوبصورت تصاویر شئیر کیں جس میں انہوں نے سفید رنگ کی خوبصورت فراک زیب تن کر رکھی ہے جس کے بازوؤں پرخوبصورت کڑھائی کی گئی ہے اور ساتھ شاکنگ پنک کا دوپٹہ لے رکھا ہے ساتھ ہی عائزہ خان نے سفید رنگ کی خوبصورت جیولری پہن رکھی ہے اور ہاتھوں مین پھولوں کا بُکے پکڑ رکھا ہے-

فوٹو شوٹ کی دلکش تصاویر:
https://www.instagram.com/p/CD-jrbehS9L/?igshid=i2lggk9ik91w
https://www.instagram.com/p/CD-juV8h7SE/?igshid=i8x654dtg8bo
https://www.instagram.com/p/CD-jxYthNt5/?igshid=aym7d4at2240

جبکہ عائزہ خان کی طرف سے شئیر کی گئیں چند اور تصاویر میں انہوں نے سکن کلر کی فراک پہن رکھی ہے جس پر گولڈن رنگ کا بھاری کام کیا گیا ہے جس میں عائزہ خان حسین اور دلکش دکھائی دے رہی ہیں-

فوٹو شوٹ کی دلکش تصاویر:
https://www.instagram.com/p/CD-keCyBSZQ/?igshid=1lvdr4movyzjn
https://www.instagram.com/p/CD-kmbPB7vA/?igshid=pv4ch4l699vb
https://www.instagram.com/p/CD-krvUBAM5/?igshid=5mrl98du5jla

ماڈل فریال مخدوم کے حالیہ فوٹو شوٹ کی خوبصورت تصاویر اور ویڈیو وائرل

Shares: