پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ عائزہ خان نے سوشل میڈیا پر بھارتی اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کے انداز شیئر کیے ہیں۔
باغی ٹی وی : فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پرعائزہ خان نے چند تصاویر شئیر کی ہیں یہ تصاویرعائزہ کے نئے پراجیکٹ ’لاپتا‘ کے سیٹ سے لی گئی ہیں جس کے لیے انہوں نے اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کے ایک مشہور گانے ’ایک دو تین‘ کا انداز اپنایا ہوا ہے-

علاوہ ازیں عائزہ خان نے مادھوری ڈکشٹ کی تصویر بھی شئیر کی اور لکھا کہ میں جب بھی مادھوری کا نام سنتی ہوں مجھے’ایک ، دو, تین‘(گانا)اور ’دیو بابو‘(فلم دیوداس کا ڈائیلاگ) یاد آتے ہیں۔

پاکستانی اداکارہ نے لکھا جب آپ مادھوری کو دیکھتے ہیں تو’دل تو پاگل ہے‘ یاد آتا ہے ہم خوش قمست ہیں کہ مادھوری کو دیکھنے اور ان کیساتھ ڈانس کرنے کا موقع ملا وہ حیرت انگیز رقاصہ اور اداکارہ ہیں، جو اپنی آنکھ کے ایک آنسو سے آپ کا دل ہلا سکتی ہیں۔


عائزہ نے لکھا میری خواہش تھی کہ مادھوری کی طرح کے کپڑے پہنوں، کاش میں ان سے مل سکتی اور بتاتی کہ وہ کتنی خوبصورت ہیں اور وہ میرے پورے کیریئر میں میرے لیے اتنی بڑی مثال کیسے رہیں-








