پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان نے بتایا ہے کہ شادی کے بعد اُنہوں نے اپنی ایک عادت کو شوہر، معروف اداکار دانش تیمور کی وجہ سے تبدیل کیا ہے۔
باغی ٹی وی: اداکارہ عائزہ خان ایک نجی ٹی وی شو میں بطور مہمان شریک ہوئیں جہاں شو کے دوران میزبان نے عائزہ خان سے ساحل کی سیر کے حوالے سے سوال پوچھا-
جس کے جواب میں عائزہ خان نے کہا کہ ’اُنہیں سمندر کی لہروں سے کھیلنا پسند تھا اور سمندر کے پانی میں جانے کی عادت تھی۔
اداکارہ نے بتایا کہ اب انہوں نے اپنی اس عادت کو تبدیل کر لیا ہے کیونکہ ان کے شوہر دانش تیمور کو سمندر کے پانی میں جانا پسند نہیں ہے۔
ماہرہ خان جیسی اداکارہ ہونا انڈسٹری کے لیے فخرہے ،عائزہ خان کا ماہرہ کوخوبصورت…
اداکارہ نے اپنی شادی کے بارے میں بات کرتے ہوئےبتایا کہ ان کی دانش تیمور سے شادی صرف محبت کی شادی ہی نہیں ہے بلکہ اس شادی کو کروانے کے لیے خاندان کی مداخلت بھی شامل تھی۔
علاوہ ازیں عائزہ خان نے انکشاف کیا کہ شادی سے پہلے کچھ ذاتی اختلافات کے سبب دانش تیمور اور میں نے ایک دوسرے سے اپنی راہیں جدا کرلی تھیں۔