معروف اداکارہ عائشہ عمر نے اپنے حالیہ انٹرویو میںکیا ہے گلہ ، انہوں نے کہا کہ بھارتی فنکارائیں اگر آئٹم سانگ کریں تو اس پر ان کو داد دی جاتی ہے ہم کریںتو تنقید کی جاتی ہے یہ دوہرا معیار ہے ایسا نہیں ہونا چاہیے. انہوں نے کہا کہ آئٹم سانگ کا نام آتے ہی لوگوں کے زہنوں میں عریانیت اور فحاشی کا تاثر ابھرتا ہے. ایسا نہیں ہے آئٹم سانگ میں بھی نارمل گانوں کی طرح رقص شامل ہوتا ہے اس کو عریانی اور فحاشی کے ساتھ جوڑنا کسی بھی طور مناسب نہیں ہے. انہوں نے کہا کہ ماضی میںریما ، میرا ، ریشم نے بھی آئٹم سانگ کئے، اُس دور میں تو بہت پسند کیے جاتے تھے ایسے سانگز بلکہ ان ہیروئنز کو داد بھی دی جاتی ہے لیکن اب ایسا کیا ہو گیا ہے کہ آئٹم سانگ کرنے اور کرنے والیوں پر تنقید کی جاتی ہے.
یوں ع”ائشہ عمر نے آئٹم سانگ پر تنقید کرنے والوں کو لیا آڑھے ہاتھوں” اور ان کو ماضی بھی یاد کروایا کہ پہلے بھی آئٹم سانگ ہوا کرتے تھے اگر پہلے ان کو ہضم کیا جا سکتا تھا تو اب کیوں نہیں. یاد رہے کہ عائش عمر ، مہوش حیات سمیت ماہرہ خان فلموں میں آئٹم سانگ کر چکی ہیں ان کو جہاں پسند کیا گیا ہے وہیں ان پر تنقید کے نشتر بھی برسائے گئے ہیں.