منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت پر رہا ہونے والی پاکستان کی سُپر ماڈل ایان علی طویل عرصے بعد ایک دو نہیں بلکہ سات نئے گانوں کی ریلیز کے لئے تیار ہیں-
باغی ٹی وی :پاکستان کی سُپر ماڈل ایان علی طویل عرصے بعد شوبز میں واپسی کے لئے تیار ہیں جس کا اعلان انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کیا-
Time to ride & double check my upcoming 7 tracks in one of my favourite oldest lambo 🥰 I just wanna make sure they sound awsome🔥So u all can enjoy my hard work that I m putting out after 5 years☺️Guys all 7 songs will be released in about one week or max two weeks time span👸🏻 pic.twitter.com/ClgfTjZ0Qn
— Ayyan (@AYYANWORLD) July 10, 2020
ایان علی نے اپنے ٹویٹ میں اپنی کاروں کے مابین ایک تصویر شئیر کی اور لکھا اب وقت آگیا ہے اور اپنے پسندیدہ پرانی لیمبوروگھینی میں اپنے اگلے 7 گانے سنوں۔ میں اس بات کو یقینی بنانا چاہتی ہوں کہ وہ بہت اچھے لگیں۔
ایان علی نے لکھا کہ وہ گذشتہ 5 سالوں سے ان گانوں کے لئے سخت محنت کر رہی تھیں جن سے اب ہر کوئی لطف اٹھا سکتا ہے۔ انہوں نے لکھا ، تمام گانے ایک یا دو ہفتے میں ریلیز ہوں گے۔-
اس سے قبل ، مارچ 2020 میں ، ایان علی نے لکھا تھا کہ 5 سال قبل گایا گیا "ارتھ کوئیک” گانا آج بھی شائقین کو پسند ہے۔ میوزک سائٹ ساؤنڈ کلاؤڈ پر یہ گانا 30 ملین سے زیادہ بار سنا جا چکا ہے ، جبکہ یوٹیوب پر اب تک 15 ملین افراد اسے دیکھ چکے ہیں۔
https://www.instagram.com/p/B9JhnF0J6qk/?utm_source=ig_embed
ماڈل نے شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا تھا کہ 2009 سے آپ محبت اور مثبت سوچ کا اظہار کر رہے ہیں ، اور میری دعا ہے کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ اس میں اضافہ ہوگا۔
اسی دوران ، ماڈل نے اپنے آنے والے پروجیکٹ کے بارے میں عندیہ دیا تھا کہ کہ میں آج کل بہت ساری چیزوں پر کام کررہی ہوں جو بہت جلد منظر عام پر آئیں گی لیکن اس سلسلے میں تفصیلات نہیں بتائیں ، لیکن یقینا انہوں نے اپنے نئے 7 گانوں کا ذکر کیا ہو گا۔
واضح رہے کہ ایان علی کو 14 مارچ 2015 کو اسلام آباد بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے 5 لاکھ سے زائد ڈالرز دبئی اسمگل کرتےہوئے گرفتار کیاگیا تھا بعد ازاں عدالت نے انہیں ضمانت پر رہاکیا جس کے بعد وہ بیرون ملک چلی گئیں 2 سال تک ایان علی عدالت میں پیش ہوتی رہیں تاہم 2017 میں بیرون ملک جانے کے بعد سے وہ عدالت کی سماعتوں میں غیر حاضر رہیں جس کے باعث انہیں کو اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے اور ان کا اپارٹمنٹ بھی ضبط کیا جا چکا ہے-