آزاد کشمیر الیکشن پی ٹی آئی کے بڑوں نے سر جوڑ لیے ؟
صدر پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد ریجن فرید رحمان کی چیف آرگنائزر سینیٹر سیف اللہ خان نیازی سے اہم ملاقات۔
تفصیلات کے مطابق ملاقات میں پارٹی امور اور آزاد کشمیر میں ہونے والے جنرل الیکشن کے حوالے سے تفصیلا تبادلہ خیال کیا گیا۔چیف آرگنائزر سینیٹر سیف اللہ خان نیازی نے صدر فرید رحمان کو اسلام آباد میں پارٹی کو گراس روٹ لیول تک منظم کرنے پر ان کی خدمات کو سراہا۔اس موقع پر سینیٹر سیف اللہ آبڑو، چیئرمین پاکستان علماء کونسل مولانا طاہر محمود اشرفی اور فمحسن شاہ بھی موجود تھے۔اس موقع پر ملکی موجودہ صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی گی تحریک انصاف چیف آرگنائز و سینیٹر سیف اللہ نیازی نے اس امید کا اظہار کیا کے ملک وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ہی ترقی کرسکتا ہے انشاللہ آزاد کشمیر میں بھی تحریک انصاف باری اکثریت سے کامیابی حاصل کریے گی ملک میں کرپشن کا خاتمہ یقینی ہو گیا ہے وہ وقت دور نہیں جب ہم اپنے قائد وزیراعظم عمران خان کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرینگے لوگ پیچھلی حکومتوں کی لوٹ مار سے تنگ آئے ہوئے ہیں لوگ چاہتے ہیں کے ہمارا ملک ترقی کریے اسکے لیے ہم سب کو مل جل کر ایک قومی جذبہ کے ساتھ جہدوجہد کرنی ہوگی وزیراعظم مہنگائی کو کنٹرول کرنے کےلیے بھی اہم اقدامات اٹھا رہے ہیں آئبدہ چند دنوں میں عوام کو واضع فرق نظر آجائے گا ملک کا جس جس نے بھی پیسہ لوٹا ہے وہ کبھی معاف نہیں کیا جائے گا کرپشن پر ہاتھ بڑے ڈاکوں سے شروع ہو گا اور اسکو منقی انجام تک پہچائے بغیر سکون سے نہیں بیٹھیں گے،سیف اللہ خان نیازی