آزادکشمیرانتخابات:پی ٹی آئی میں بڑی بڑی جماعتوں کے بڑے بڑے لوگ شامل ہونے لگے

0
40
آزادکشمیرانتخابات:پی ٹی آئی میں بڑی بڑی جماعتوں کے بڑے بڑے لوگ شامل ہونے لگے #Baaghi

مظفرآباد :آزادکشمیرانتخابات:پی ٹی آئی میں بڑی بڑی جماعتوں کے بڑے بڑے لوگ شامل ہونے لگے،اطلاعات کے مطابق اس وقت آزاد کشمیر کے انتخابات بڑے زورشورسے اپنے انجام کی طرف بڑھ رہے ہیں‌، ان حالات میں آزاد کمشیر میں‌ جوڑ توڑکا سلسلہ جاری وساری ہے ،

ذرائع کے مطابق اس وقت بظاہرصورت حال پاکستان تحریک انصاف کے ووٹ بینک میں‌ بڑی تیزی سے اضافہ ہورہا ہے ، مختلف حلقوں سے ملنے والی خبروں سے پتہ چلتا ہے کہ کشمیر کی بڑی بری جماعتوں کے بڑے بڑے نام اورمعروف چہرے عمران خان کی قیادت سے متاثرہوکر پاکستان تحریک انصاف میں‌ شامل ہورہے ہیں

اسی سلسلے میں مظفرآباد سے ملنے والی اطلاعات میں‌ بتایا گیا ہے کہ مرکزی رہنما پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان سے سابق مرکزی سیکرٹری جنرل جموں و کشمیر سٹوڈنٹ لبریشن فرنٹ منصور مغل نے لبریشن فرنٹ سے مستفیٰ ہو کر سردار تنویر الیاس خان کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی۔۔

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونے والوں کا سلسلہ جاری وساری ہے اورجس رفتار سے لوگ پی ٹی آئی میں شامل ہورہےہیں اس سے لگتا ہے کہ پی ٹی آئی کشمیرانتخابات میں کلین سویپ کرے گی

Leave a reply