مظفرآباد :آزاد کشمیر انتخابات،تحریک انصاف سب سے مقبول جماعت قرار:کپتان سب کی جان:گیلپ سروے آف پاکستان نے الیکشن سے پہلے ہی نتیجہ جاری کردیا، اطلاعات کے مطابق آزاد کشمیر انتخابات میں کس جماعت کی کیا پوزیشن ہے اورکون سا لیڈرسب سے زیادہ مقبول ہے ، ساری حقیقت کھل کرسامنے آگئی

انتخابات سے قبل گیلپ پاکستان کی جانب سے ایک سروے کروایا گیا ہے جس میں آزاد کشمیر کی عوام سے ان کی رائے جاننے کی کوشش کی گئی۔

سروے کے دوران آزاد کشمیر کی عوام سے سوال کیا گیا کہ وہ تحریک انصاف، پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں سے کس سیاسی جماعت کی حمایت کرتے ہیں۔ سروے کے دوران پاکستان تحریک انصاف واضح اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔

سروے نتائج کے مطابق آزاد کشمیر کے 44 فیصد عوام نے انتخابات کے دوران تحریک انصاف کو ووٹ دینے کے عزم کا اظہار کیا، جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی اور ن لیگ عوام کی حمایت حاصل کرنے میں بری طرح ناکام رہیں۔

سروے نتائج کے مطابق 12 فیصد عوام ن لیگ جبکہ صرف 9 فیصد لوگ پیپلز پارٹی کو ووٹ دینے کے حامی ہیں۔ یوں یہ دونوں جماعتیں مشترکہ طور پر صرف 21 فیصد عوام کی حمایت حاصل کر سکیں، جبکہ پاکستان تحریک انصاف تنہاء 44 فیصد حمایت حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔

گیلپ پاکستان کے سروے میں آزاد کشمیر کے عوام سے ان کے پسندیدہ سیاسی لیڈر کے حوالے سے بھی سوال کیا گیا، جس کے جواب میں کشمیری عوام کی اکثریت نے وزیراعظم عمران خان کو اپنا پسندیدہ ترین لیڈر قرار دیا۔

سروے نتائج کے مطابق آزاد کشمیر کی 67 فیصد عوام نے وزیراعظم عمران خان کو اپنا پسندیدہ لیڈر قرار دیا، جبکہ بلاول بھٹو 49 اور شہباز شریف 48 فیصد حمایت حاصل کر سکے

دوسری طرف گیلپ سروے کی رپورٹ نے ن لیگ اورش لیگ کے درمیان فاصلوں کوسب کے سامنے کھول کرپیش کردیا ہے، گیلپ سروے نے نوازشریف اورمریم نواز کومسترد کردیا ہے جبکہ ش لیگ کے سربراہ شہبازشریف کوآزادکشمیرمیں تیسرے درجے کا لیڈرپیش کیا ہے

Shares: