آزادکشمیر میں کراچی سے سیر کو آنے والی سیاحوں کی فیملی حادثے کا شکار ہو گئی
آزادکشمیر میں کراچی سے سیر کو آنے والی سیاحوں کی فیملی حادثے کا شکار ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی سے آزادکشمیر چھٹیاں منانے کے لیے آنے والی فیملی کو اس وقت گہرا صدمہ پہنچا جب ایک بچہ دریائے نیلم میں بہہ گیا۔
سیاحوں کی فیملی دریائے نیلم پر خوبصورت نظاروں اور موسم سے لطف اندوز ہو رہی تھی کہ اچانک ہی بچے کا پاؤں پھنسل گیا اور وہ دریا کی تیز موجوں میں بہہ گیا۔
بچے کو ڈوبتا دیکھ کر والد کو روک نہ سکا اور اس نے دریا میں چھلانگ لگا دی، والد خود بھی پانی کے تیز بہاؤ میں بہہ گیا اور دونوں تاحال لاپتہ ہیں۔
اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں پہنچ گئیں اور ڈوبنے والوں کی تلاش شروع کر دی تاہم کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے باوجود کوئی سراغ نہ مل سکا۔