آزادی کی روشن صبح کا طلوع ہونا جنت نظیروادی کا مستقبل ہے،فردوس عاشق اعوان
وزیراعظم عمران خان کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ چلو چلو مظفرآباد چلو” مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام سے اظہارِ یکجہتی کیلئے آج کا اجتماع دنیا بھر میں کشمیریوں کی پکار بنے گا۔عظیم کشمیریوں کی عظیم جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں جو بھارتی ظلم و جبر کے خلاف چٹان بن کر کھڑے ہیں۔
وزیراعظم کا مظفر آباد جلسہ،ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ،آفریدی کے بعد گلوکاروں نے بھی شرکت کا کیا اعلان
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پوری دنیا میں بھارت کا پرتشدد اور ظالم چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے۔ سلامتی کونسل، او آئی سی اور خصوصاً جنیوا میں 58 ممالک کا مشترکہ اعلامیہ کشمیر پر پاکستانی کے موقف کی تائید کر رہاہے۔ہمیں ہر محاذ پر سفارتی کامیابی اور بھارت کو شکست ہو رہی ہے۔
مقبوضہ وادی میں مسلسل کرفیو کو ایک ماہ سے زیادہ ہوگیا ہے۔ ادویات،اشیاء خردونوش اور اشیائے ضروریہ کی شدید قلت ہے۔ زندگی پر موت کا پہرہ ہے۔انشاءاللہ ظلم کو پسپائی ہوگی،آزادی کی روشن صبح کا طلوع ہونا وادی جنت نظیر کا مستقبل ہے۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) September 13, 2019
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ ہر جمعہ المبارک کے روز کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے پیش نظر آج وزیراعظم مظفرآباد میں کشمیریوں کی آواز پوری دنیا تک پہنچائیں گے۔عمران خان ہر فورم پر کشمیریوں کا مقدمہ لڑیں گے۔
ایک اور جمعہ کشمیر کے نام، وزیراعظم مظفر آباد جلسہ سے کریں گے خطاب
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ آج پھر اپنے غیرمتزلزل عزم کا اعادہ کریں گے کہ پاکستان مظلوم کشمیریوں کے ساتھ ہر مرحلے پر ثابت قدمی کے ساتھ ڈٹ کر کھڑا ہے۔
کشمیریوں پر بھارتی مظالم کیخلاف پاکستانی قوم سڑکوں پر،باغی ٹی وی کی خصوصی کوریج
یوم دفاع و شہداء، چلو شہداء کے گھر،باغی ٹی وی کی خصوصی کوریج
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ مقبوضہ وادی میں مسلسل کرفیو کو ایک ماہ سے زیادہ ہوگیا ہے۔ ادویات،اشیاء خردونوش اور اشیائے ضروریہ کی شدید قلت ہے۔ زندگی پر موت کا پہرہ ہے۔انشاءاللہ ظلم کو پسپائی ہوگی،آزادی کی روشن صبح کا طلوع ہونا وادی جنت نظیر کا مستقبل ہے۔