آزادی مارچ کے آفٹر شاکس آنا شروع ہوچکے ہیں،مولانا فضل الرحمان کا دعویٰ

0
44

آزادی مارچ کے آفٹر شاکس آنا شروع ہوچکے ہیں،مولانا فضل الرحمان کا دعویٰ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ملک پر نااہل ٹولہ مسلط ہے،عام آدمی مہنگائی کےہاتھوں کرب کا شکار ہے،مہنگائی نے لوگوں کو خودکشی اور بچے بیچنے پر مجبور کردیا،اپوزیشن کی بڑی جماعتوں نے بھی عوام کو مایوس کیا،

مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ پنجاب میں احتجاج یاتحریک دوبارہ شروع کرنے پر غور ہوگا،تبدیلیوں کا عمل شروع ہوچکا ہے،آزادی مارچ کے آفٹر شاکس آنا شروع ہوچکے ہیں,ہم نے سیاسی جماعتوں کو خودسے دور نہیں ہونے دیا،اپوزیشن کاانتشار حکومت کے استحکام کا سبب بن رہا ہے،

آپ صحافی رہیں، قصائی نہ بنیں، شیخ رشید نے ایسا کیوں کہا؟

حلوہ کھانے والے اسلام آباد بند نہیں کرسکتے، ایسا کس نے کہہ دیا؟

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ جو فوجی ریٹائرڈ ہو جاتا ہے وہ سیول بن جاتا ہے۔اب مشرف ایک رجسٹرڈ سیاسی جماعت آل پاکستان مسّلم لیگ کا صدر ہے اسکے خلاف فیصلے کو آرمی نے اپنے خلاف فیصلہ کیوں سمجھ لیا ہے .پرویز مشرف ایک رجسٹرڈ جماعت کےصدر ہیں اور خود کہتے رہے ہیں کہ اب وہ سویلین ہیں، تو اس فیصلہ کو ادارے متنازع کیوں بنا رہے ہیں، کیا احتیاط صرف میں نے کرنا ہے کیا اداروں نے احتیاط نہیں کرنا..؟ ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنےکیلئے ہوش مندی کا مظاہرہ کرنا ہوگا.

حافظ حمداللہ پاکستانی شہری ہیں یا نہیں؟ نادرا نے ایسا جواب جمع کروایا کہ مولانا حیران

Leave a reply