آزادی مارچ کا پلان بی بھی فیل، سڑکیں کھولنے کا اعلان، پلان سی بھی بتا دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کے چیئرمین اکرام درانی نے کہا ہے کہ اپوزیشن متحد ہے، آزادی مارچ ،نواز شریف کےبیرون ملک جانے سے حکومت بوکھلا گئی ،عمران خان قوم پرترس کھائیں اورگھرچلے جائیں، حکومت پردباؤبڑھانے کیلئے ضلعی سطح پرجلسے کیے جائیں گے،

اکرم درانی نے کہا کہ آج رات شاہراہیں کھول دی جائیں گی، رہبرکمیٹی نے اے پی سی بلانے کا فیصلہ کیا ہے، الیکشن کمیشن ارکان کی تقرری کیلئےاپوزیشن متفقہ طورپرنام تجویزکرے گی، پلان سی کے بعد ہمیں پلان ڈی کی ضرورت نہیں پڑے گی،عوام مہنگائی سے تنگ آچکے ہیں،حکومت پوری طرح ناکام ہوچکی ہے،اکرم درانی بریکنگ:- حکومت نےمعیشت تباہ کردی،

مولانا کا پلان اے فلاپ ہوا، بی بھی فلاپ ہو گا،ایسا کس نے کہا؟ 

آزادی مارچ کا ایک فرد دن میں کتنی روٹیاں کھاتا ہے؟ حیران کن خبر،دل تھام کر پڑھئے

اکرم درانی نے مزید کہا کہ رہبرکمیٹی ارکان کل الیکشن کمیشن کے باہراحتجاج کریں گے، پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کی روزانہ سماعت کی درخواست کریں گے، رہبرکمیٹی کےفیصلوں پررواں ہفتےعملدرآمد ہوگا،رہبرکمیٹی میں مشاورت سے فیصلے ہوتے ہیں،یہ حکومت گئی تو کوئی وزیراعظم بننے کو تیار نہیں ہوگا

اس سے قبل پشاور ہائیکورٹ نے مولانا فضل الرحمان کے پلان بی کے خلاف درخواست پر سماعت کرتے ہوئے حکم دیا تھا کہ سڑکیں بند نہ کی جائیں، سڑکوں کو کھلا رکھا جائے

جمعیت علماء اسلام کا پلان بی جاری ہے، ملک بھر کی مختلف شاہراہوں‌ پر احتجاج جاری ہے،مردان، بنوں، مانسہرہ، مالا کنڈ، نوشہرہ میں سڑکیں بلاک، خضدار میں کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ کو ٹریفک کے لیے بند کررکھا ہے، جبکہ کراچی میں حب ریور روڈ بند ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

Shares: