آزادی مارچ کی سیکورٹی کی ذمہ داری کس کی ہو گی؟ اہم خبر

0
36

آزادی مارچ کی سیکورٹی کی ذمہ داری کس کی ہو گی؟ اہم خبر

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جمعیت علماء اسلام اور حکومت کے مابین آزادی مارچ کے حوالہ سے معاہدہ طے پا گیا، معاہدے کے مطابق اپوزیشن جماعتیں پشاورموڑپرریلی کاانعقاد کریں گی، ریلی شرکا کے راستے اورکھانےکی ترسیل میں رکاوٹ نہیں ہوگی،

معاہدے کے مطابق جلسےکی اندرونی سیکیورٹی کی ذمہ داری جے یوآئی کی اپنی ہوگی، ریلی شرکااس بات کویقینی بنائیں گے کہ شہریوں کےحقوق سلب نہ ہوں،ریلی کےشرکا مختص مقام سےباہرنہیں جائیں گے،خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی ہوگی،

معاہدے کے مطابق سرکاری وغیرسرکاری املاک کونقصان کی صورت میں کارروائی ہوگی،

لانگ مارچ، اپوزیش کا جواب، مولانا نے سجادہ نشینوں سے مانگی مدد

آزادی مارچ، مولانا فضل الرحمان گرفتار ہوئے تو قیادت کون کرے گا؟ اہم خبر

پرویز خٹک نے مزید کہا کہ رہبر کمیٹی سے کئی دنوں سے مذاکرات جاری تھے،مارچ والے ڈی چوک نہیں آئیں گے، حکومت رکاوٹ نہیں ڈالے گی ،ایچ9میں اتوار بازار کے قریب میدان میں جلسہ کریں گے،

مولانا فضل الرحمان نے حکومت کے خلاف 27 اکتوبر کو آزادی مارچ کا اعلان کر رکھا ہے، مولانا مارچ کے ہمراہ 31 اکتوبر کو اسلام آباد میں جلسہ کریں گے، آزادی مارچ کا آغاز سندھ سے کرنے کا فیصلہ اس لئے کیا گیا کہ مولانا خائف تھے پنجاب سے یا خیبر پختونخواہ سے گرفتار نہ کر لیا جائے.

مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کا آغاز 27 اکتوبر کو کراچی سے ہو گا ،شہر قائد میں‌ جے یو آئی کے تحت صبح10 تا 12 بجے کراچی میں آزادی کشمیرمارچ منعقد ہوگا ۔اسکے لئے سپر ہائی وے سہراب گوٹھ کا تعین کیا گیا ہے، آزادی مارچ کے افتتاحی پروگرام سے مولانا فضل الرحمان خطاب کریں گے.

Leave a reply