آزادی مارچ میں کون شریک نہیں ہو سکتا؟ مولانا نے لگائی بڑی پابندی
مولانا فضل الرحمان نے آزادی مارچ میں خواتین کی شرکت پر پابندی لگا دی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے 27 اکتوبر کو حکومت کے خلاف ہونے والے آزادی مارچ میں خواتین کی شرکت پر پابندی لگا دی، مولانا فضل الرحمان کی جانب سے اپوزیشن جماعتوں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کو بھی پیغام بھجوا دیا گیا ہے کہ وہ آزادی مارچ میں خواتین کو ساتھ لانے کی زحمت نہ کریں .
تحریک انصاف کے رہنما بابراعوان سے وزیرکشمیروگلگت بلتستان امورعلی امین گنڈا پورنے ملاقات کی ہے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملاقات میں مولانافضل الرحمان کےخلاف قانونی چارہ جوئی پرمشاورت کی گئی، ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے مولانا فضل الرحمان کے خلاف قانونی چارہ جوئی پر اتفاق کیا،.
وفاقی وزیرعلی امین گنڈاپورمولانافضل الرحمان کےخلاف قانونی نکات پرکل سوموار کو پریس کانفرنس کریں گے جس میں وہ آئندہ کا لائحہ عمل بھی دیں گے.
دھرنا نہیں ہو گا بلکہ…..مولانا فضل الرحمان نے اہم اعلان کر دیا
حکومت کی اپیل مسترد،جے یو آئی ڈٹ گئی، کہا ایسا نہیں ہو سکتا
آزادی مارچ، مولانا فضل الرحمان نے تاریخ کا اعلان کر دیا،کہا روکا تو پاکستان جام کر دیں گے
واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت کے خلاف 27 اکتوبر کو آزادی مارچ کا اعلان کر رکھا ہے،واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان جمعیت علماء اسلام کے سربراہ ہیں، مولانا فضل الرحمان مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے دور میں کشمیر کمیٹی کے چیئرمین بھی رہ چکے ہیں. مولانا فضل الرحمان تحریک انصاف کی حکومت بننے کے بعد حکومت کے خلاف تحریک چلا رہے ہیں انہوں نے اپنی پارٹی کے تحت بڑے شہروں میں پروگرام کئے، چند روز قبل مولانا کی سربراہی میں اپوزیشن کی اے پی سی ہو چکی ہے جس میں چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا.
آزادی مارچ، مولانا کی کس نے حمایت کر دی؟ جان کر حکومت ہو پریشان
بلاول سے کب تک محبت رہے گی؟ شیخ رشید نے دلی خواہش بتا دی
چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے میں ناکامی کے بعد اب مولانا فضل الرحمان نے آزادی مارچ کا اعلان کر دیا ہے، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی ابھی تک مولانا کا ساتھ دینے کو تیا رنہیں،