آزادی مارچ، مولانا کی زیر صدارت اجلاس جاری، اہم فیصلے متوقع

0
33

آزادی مارچ، مولانا کی زیر صدارت اجلاس جاری، اہم فیصلے متوقع

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت جے یو آئی کا اہم ترین اجلاس شروع ہو چکا ہے، اجلاس میں آزادی مارچ کے حوالہ سے مشاورت کی جا رہی ہے،اجلاس مولانا فضل الرحمان کی زیرصدارت ان کی رہاشگاہ پر ہورہا ہے

اجلاس میں مولانا عطاالرحمان، عبدالغفورحیدری، اکرم درانی، راشد سومرو، مولانا امجد اجلاس میں شریک ہیں،پلان بی پر کس حد تک عمل کرنا ہے؟ رہنماؤں میں صلاح مشورے جاری ہیں،پلان بی میں اہم شاہراہیں بلاک اور شٹرڈاؤن کا فیصلہ متوقع ہے،

آزادی مارچ کے ڈی چوک جانے پر اعتراض کیوں؟ مولانا فضل الرحمان رو پڑے

ہجوم آگے بڑھا توتمہارے کنٹینرزکوماچس کی ڈبیا کیطرح اٹھا کرپھینک دیگا،مولانا کی دھمکی

واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کے شرکاء اسلام آباد میں پشاور موڑ کے قریب جمع ہیں، حکومت اور آزادی مارچ کے درمیان مذاکرات کے بعد جو معاہدہ طے پایا ہے اس کے مطابق آزادی مارچ کے شرکا ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مختص کردہ مقام تک ہی محدود رہیں گے۔

آزادی مارچ کا ایک فرد دن میں کتنی روٹیاں کھاتا ہے؟ حیران کن خبر،دل تھام کر پڑھئے

مولانا فضل الرحمان کو 12 روز اسلام آباد میں ہو گئے،الیکشن کمیشن آف پاکستان مولانا کو دھاندلی کے الزامات پر جواب دے چکا ہے، پاک فوج کے ترجمان بھی آزادی مارچ پر اپنا موقف سامنے لا چکے ہیں، حکومت کی طرف سے بھی درمیانی راستہ کی تلاش ہے اور اب حکومت سے زیادہ مولانا کو درمیانی راستہ کی تلاش ہے، بلاول اور ن لیگ نے مولانا کو بند گلی میں پھنسا دیا، اگر استعفیٰ کا مطالبہ سامنے رکھ کر مولانا چار برس بھی بیٹھے رہیں تو وہ عمران خان انہیں دینے کو تیار نہیں.

Leave a reply