کرکٹراعظم خان ٹریننگ سیشن کے دوران سر پر چوٹ لگنے سے زخمی

کرکٹراعظم-خان-ٹریننگ-سیشن-کے-دوران-سر-پر-چوٹ-لگنے-سے-زخمی #Baaghi

قومی کرکٹر اعظم خان نیٹ سیشن کے دوران سر پر گیند لگنے کے باعث زخمی ہو گئے جبکہ انہوں نے نے سر پر ہیلمیٹ بھی پہن رکھا تھا-

بای ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمین 22 سالہ اعظم خان ٹریننگ سیشن کے دوران سر پر گیند لگنے سے زخمی ہوگئے۔ جس کے بعد اب وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرا اور تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ نہیں کھیل پائیں گے۔

ٹریننگ سیشن کے دوران سر پر گیند لگنے کے باعث اعظم خان کا سی ٹی اسکین کیا گیا ڈاکٹرز نے اعظم خان کو 24 گھنٹے کے لیے اسپتال میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے،قومی کرکٹ ٹیم کے ڈاکٹر ریاض احمد کرکٹر اعظم خان کے ہمراہ موجود ہیں پیر کو ان کی انجری کا جائزہ لیا جائے گا۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں اعظم خان پرفارم کریں گے یا نہیں اس کا فیصلہ پیر کو ان کی انجری کا جائزہ لینے کے بعد کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان چار میچوں کی سیریز کا تیسرا اور چوتھا میچ یکم اور 3 اگست کو کھیلا جائے گا۔

Comments are closed.