اعظم سواتی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 دن کی توسیع

azam sawati

بلوچستان ہائیکورٹ میں اعظم سواتی پر درج 2 مقدمے ختم کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی،

عدالت نے گزشتہ سماعت پر اعظم سواتی پر درج مقدمات کا ریکارڈ طلب کیا تھا،وکیل نے عدالت میں کہا کہ ہمیں صرف 2 ایف آئی آر کا پتہ تھا آج تیسری بھی سامنے آگئی ہمیں وقت دیا جائے تیسری ایف آئی آر کی بھی درخواست دیں عدالت نے سماعت میں وقفہ کرتے ہوئے 12 بجے پھر سماعت کیلئے مقرر کردی

دوسری جانب متنازعہ ٹویٹ کیس، اعظم سواتی کیخلاف درج مقدمہ سے متعلق سماعت ہوئی،عدالت نے اعظم سواتی کو 12 بجے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا،اعظم سواتی کی طرف سے وکیل بابر اعوان پیش ہوئے،بعد ازاں دوبارہ سماعت ہوئی تو سیشن عدالت نے اعظم سواتی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 دن کی توسیع کردی ، اعظم سواتی کو ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت پیش کیا گیا،جج نے اعظم سواتی سے ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری لگاتے وقت استفسار کیا کہ کیا آپ کچھ کہنا چاہتے ہیں؟ جس پر اعظم سواتی نے کہا کہ قانون کی حکمرانی اور آزاد عدلیہ کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے،اعظم سواتی کیس کے تفتیشی افسر کو چالان پیش نہ کرنے پر شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا، عدالت نے تفتیشی افسر کو حکم دیا کہ اگر آئندہ سماعت پر چالان پیش نہ کیا تو تنخواہ بھی بند کر دی جائے گی،

قبل ازیں سندھ ہائیکورٹ میں سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف مقدمات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،آئی جی سندھ پولیس نے سندھ ہائیکورٹ سے ایک مرتبہ پھر معذرت کرلی کہا کہ گزشتہ سماعت پر جو ہوا اس پر معذرت چاہتا ہوں ،پراسیکیوٹر جنرل سندھ نے سندھ ہائیکورٹ کو بتایا کہ اعظم سواتی کے خلاف صوبے میں درج 34 مقدمات سی کلاس کردیے گئے ہیں اور ان کی کسٹڈی اسلام آباد کو دے دی گئی ہے پراسیکیوٹر جنرل نے بتایا کہ اعظم سواتی کے خلاف مقدمات سی کلاس کردئیے گئے ہیں،اعظم سواتی کے خلاف تمام درخواستیں اب غیر موثر ہوچکی ہیں ،جسٹس کے کے آغا نے کہا کہ سندھ حکومت اور آئی جی سندھ نے معاملے کو حل کیا ان کو کریڈٹ جاتا ہے ،اعظم سواتی کے خلاف سندھ میں کوئی اور مقدمہ نہیں ہونا چاہیے ،اعظم سواتی کے خلاف سندھ میں جومقدمات درج تھے ان میں ایک ہی الزام ہے-پراسیکیوٹر جنرل نے کہا کہ معاملات کو قانون کے مطابق دیکھا جائے گا سندھ ہائیکورٹ نے اعظم سواتی کے بیٹے عثمان سواتی کی درخواست نمٹا دی

اعظم سواتی مشکل میں پھنس گئے، حکومت کا ایک اور ایکشن

پورے راستے مجھ پر تشدد کیا گیا، میری ویڈیوز بنائی گئیں،اعظم سواتی

نازیبا ویڈیو کی تحقیقات،اعظم سواتی کمیٹی میں پیش نہ ہوئے،ایف آئی اے نے بتائی حقیقت

اسلام آباد:اعظم خان سواتی نے سپاہی سےسینیٹرتک کا سفرکس طرح‌ طے کیا؟

 تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کو گرفتار کر لیا گیا

اعظم سواتی کو بلوچستان سے مقدموں میں رہائی ملنے کے بعد انہیں سندھ پولیس نے گرفتار کر لیا ہ

Comments are closed.