اعظم سواتی کا مزید 1روزہ ریمانڈ، سواتی نے ایف آئی اے پر کیس کرنے کی دھمکی دے دی

0
32
azam sawati

اعظم سواتی کا مزید 1روزہ ریمانڈ منظور جبکہ سواتی نے ایف آئی اے پر کیس کرنے کی دھمکی دے دی

تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر انہیں عدالت پیش کیا گیا تھا جہاں ان کا مزید ایک روز جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا گیا ہے. تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اعظم سواتی کو ایف آئی اے ٹیم نے مقامی عدالت میں ڈیوٹی مجسٹریٹ شعیب اختر کے سامنے پیش کیا گیا تھا.

اعظم سواتی کے وکیل بابراعوان عدالت میں پہلے سے ہی موجود تھے، جب کہ پی ٹی آئی سینیٹرز اور پارٹی رہنما اعظم سواتی سے اظہار یکجہتی کیلئےایف ایٹ کچہری پہنچے۔ اعظم سواتی کے خلاف کیس کی سماعت ڈیوٹی مجسٹریٹ شعیب اختر کیس کی سماعت کر رہے ہیں، وکیل پروسیکیوشن نے اعظم سواتی کا ٹوئٹ پڑھ کرعدالت میں سنایا۔

پروسیکیوٹر نے اعظم سواتی کے مزید ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے مؤقف پیش کیا کہ اعظم سواتی نے جس موبائل سے ٹویٹ کیا وہ موبائل فون برآمد کرنا ضروری ہے۔ پروسیکیوٹر نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزم ایک سیاسی شخصیت ہے جس کے لاکھوں فالوورز ہیں، ملزم نے اپنے ویریفائیڈ اکاؤنٹ سے ٹویٹس کیں، اور مسلح افواج کے سربراہ کا نام لے کر ٹویٹ کی گئی، تفتیش کیلئے تحقیقاتی افسر کو مزید وقت دیا جائے۔

اعظم سواتی کے وکیل بابر اعوان نے اعظم سواتی کا موبائل فون عدالت میں ہی منگوا لیا، اور اعظم سواتی کو کرسی پر کھڑا کرکے ان کی ٹانگ اور پاؤں کی انگلی کا زخم جج کو دکھائے۔ اور کہا کہ میرے موکل اعظم سواتی کی پاؤں کی انگلی ٹوٹی ہوئی ہے۔ بابر اعوان نے عدالت سے استدعا کی کہ گزارش ہے اعظم سواتی کا مزید ریمانڈ نہ دیا جائے، میرے موکل کو تیسری بار عدالت لایا جا رہا ہے، حکومت کو سواتی کے بجائے سوات پر نظر رکھنی چاہئے۔

پروسکیوٹر نے عدالت سے استدعا کی کہ اعظم سواتی دوران تفتیش تعاون نہیں کر رہے، میڈیکل رپورٹ موجود ہے، سیاسی بحث میں نہیں پڑنا چاہتا۔ ڈیوٹی مجسٹریٹ شعیب اختر نے تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کو مزید ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا، جب کہ ملزم کو کل دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ علاوہ ازیں سواتی باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں ایف آئی اے کیس کروں گا کیونکہ میں ایک وکیل بھی ہوں اور انہوں نے میرے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیا.

مزیہ یہ بھی پڑھیں؛ ملک کے 11 حلقوں میں ضمنی انتخاب کا دنگل آج سجے گا:کانٹے دارمقابلوں کی توقع
رانا ثناءاللہ کو عابد شیر علی کی انتخابی مہم چلانے پر آج ہی طلب کرلیا گیا
برطانوی وزیراعظم لزٹرس کو مشکلات کا سامنا، وزیر خزانہ کا سخت معاشی فیصلوں کا عندیہ</a
ورلڈ کپ کے دوران پاک بھارت میچ میں بارش کا امکان، میچ متاثر ہونے کا خدشہ
ضمنی انتخابات؛ عوام پولنگ میں بھرپور حصہ لیں. وزیراعظم کی اپیل
چین میں موبائل سمیت ایسے دیگر آلات دفنانے والی مقبول سروس
دوران پولنگ اثر انداز ہونے والوں کوفوری گرفتارکرلیا جائے گا. الیکشن کمیشن
رانا ثناءاللہ کو عابد شیر علی کی انتخابی مہم چلانے پر آج ہی طلب کرلیا گیا

Leave a reply