عالمی شہرت یافتہ گلوکارعدنان سمیع اور ماضی کی معروف اداکارہ زیبا بختیار کے بیٹے اذان سمیع اب گلوکاری کے بعد اداکاری کے میدان میں بھی ڈیبیو کرنے جارہے ہیں۔
باغی ٹی وی : اذان سمیع گلوکاری کے میدان میں تو اپنا لوہا منوا چکے ہیں ان کی گلوکاری کو شائقین کی جانب سے خوب سراہا جاتا ہے تاہم اب ان کے مداح اداکار کو ڈرامہ انڈسٹری میں اداکاری کرتے ہوئے بھی دیکھیں گے۔
گلوکارپہلی باراداکاری کریں گے ان کے ساتھ اداکارہ سجل علی اوریمنی زیدی بھی نظر آئیں گی ڈرامے کا نام ’عشق لا‘ ہے جس کی شوٹنگ اسلام آباد میں جاری ہے جب کہ ڈرامہ اگست میں نشر کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ اذان پاکستان کی میوزک انڈسٹری میں ابھرتے ہوئے گلوکاراور موسیقار ہیں۔ کچھ عرصے قبل ہی اذان سمیع نے اپنا میوزک البم لانچ کیا تھا جس میں 9 گانے ہیں سات اردو میں، ایک پنجابی اور ایک پشتو میں تھا-