نیب میں بڑے بڑے افسران فراڈ یئے اور چیئرمین خاموش ، سپریم کورٹ برہم

0
23
سندھ حکومت نے حلقہ بندی کیخلاف ایم کیو ایم کی درخواست کی مخالفت کر دی

نیب میں بڑے بڑے افسران فراڈ یئے اور چیئرمین خاموش ، سپریم کورٹ برہم

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں رشوت لینے کے الزام میں نوکری سے فارغ نیب افسران کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی

سپریم کورٹ چیئرمین نیب پر برہم ہو گئی ،چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ چیئرمین نیب سپریم کورٹ کے جج رہے ہیں،چیئرمین نیب بغیر انکوائری کسی ملازم کو کیسے فارغ کر سکتے ہیں؟ ڈپٹی پراسیکیوٹر نیب نے کہا کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر فاخر شیخ اور ترویش کے خلاف انکوائری کی،سندھ ہائیکورٹ نے 3 ماہ میں انکوائری مکمل کرنے کا حکم دیا تھا، چیف جسٹس گلزار احمد ڈپٹی پراسیکوٹر نیب عمران الحق پر برہم ہو گئے اور کہا کہ 2018 سے معاملہ چل رہا ہے ابھی تک انکوائری ہی مکمل نہیں کی؟ نیب کیا کر رہا ہے؟ آپ سے کوئی کام نہیں ہوتا،کیس میں 3 سال گزرنے کے باوجود ابھی تک نیب نے کچھ نہیں کیا،جان بوجھ کر آپ لوگوں نے گھپلہ کیا تاکہ کیس خراب ہوجائے، بتائیں سارے معاملے پر آپ ذمہ دار ہیں یا کوئی اور؟ نیب نے 2 ماہ کے کام پر 3 سال لگا دیئے ،نیب میں ایسے بڑے بڑے افسران فراڈ کر رہے ہیں اور چیئرمین خاموش ہیں ،نیب ایسے لوگوں کو تنخواہ اور غلط کام کرنے کا موقع بھی دیتا ہے،نیب افسران کو ادارہ چلانا ہی نہیں آتا ہے،

نیب افسران کے خلاف اختیارات کا غیر قانونی استعمال،عدالت نے کیا کہا؟

زلفی بخاری مشکل میں، عدالت میں درخواست دائر،عدالت نے کس کس کو طلب کر لیا؟

آصف زرداری، نواز شریف کے لئے ایک اور مشکل، نیب نے کیا بڑا فیصلہ

وزیراعظم کے معاون خصوصی کے خلاف نیب انکوائری بند

نواز شریف کے قریبی دوست میاں منشا کی کمپنی کو نوازنے پر نیب کی تحقیقات کا آغاز

نواز شریف سے جیل میں نیب نے کتنے گھنٹے تحقیقات کی؟

ہم امریکہ کے غلام نہیں، نہ ہی انکے پیچھے چلنے کے پابند ،ہمارے پاس ایمان کی طاقت ہے .جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

Leave a reply