بانیان پاکستان کی اولادوں کی سرگرم تنظیم محب قومی سماجی کونسل (ایم کیو ایس سی) پاکستان کے بانی و چیئرمین، ہیومن رائٹس ایکٹویسٹ اور 2013کے عام انتخابات میں این اے 240کراچی کے سابق امیدوار ممبر قومی اسمبلی محمد اسلم خان فاروقی نے سندھ دھرتی کے عظیم صوفی بزرگ حضرت شاہ عبدالطیف بھٹائی کے 278ویں عرس کے موقع پر کہا ہے کہ سندھ دھرتی امن و محبت کی دھرتی ہے اور سندھ میں امن و محبت کو عظیم صوفی شاعر شاہ عبدالطیف بھٹائی نے ہی پھیلایا ہے مگر مفاد پرستی کی سیاست شاہ عبدالطیف بھٹائی کے افکار کو عام کرنے کے بجائے شاہ عبدالطیف بھٹائی کی سندھ دھرتی میں اختلافات و نفرتوں کو جنم دے رہی ہے انہوں نے مزید کہا کہ مفاد پرست سیاست غریب کو غریب سے لڑواکر ان کے بنیادی حقوق کو بری طرح سے پامال کررہی ہے اور شاہ عبدالطیف بھٹائی کے افکار و تعلیمات کی دھجیاں اڑارہی ہے حالانکہ ضرورت اس امر کی ہے کہ شاہ عبدالطیف کے افکار و مشن کو عام کیا جائے اور جبکہ یہی شاہ عبدالطیف بھٹائی کا اصل پیغام ہے۔

عظیم صوفی شاعر شاہ عبدالطیف بھٹائی نے امن و محبت کو پھیلایا ، اسلم فاروقی
Shares: