اظہر مشوانی کی بازیابی کی درخواست پر نوٹس جاری

azhar mishvani

عمران خان کے فوکل پرسن اظہر مشوانی کے مبینہ اغوا کا مقدمہ درج کرانے سے متعلق درخواست پر سیشن کورٹ لاہور میں سماعت ہوئی

سیشن کورٹ لاہور نے واقعے پر پولیس سے 28 مارچ تک جواب طلب کرلیا ،سیشن کورٹ لاہور میں درخواست اظہر مشوانی کے بھائی نے جمع کرائی۔ درخواست میں موقف اختیارکیا گیا ہے کہ بھائی کو زمان پارک جاتے ہوئے نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا تھا جبکہ پولیس کو ایف آئی ار کے لیے درخواست دی لیکن مقدمہ درج نہیں کیا گیا ،درخواست گزار نے عدالت کو مقدمہ درج کرنے کا حکم دینے اور مبینہ مغوی کو بازیاب کرانے کا حکم جاری کرنے کی استدعا کی،عدالت نے کیس کی سماعت کے بعد سیشن کورٹ لاہور نے مقدمہ درج نہ کرنے پر پولیس سے 28 مارچ تک جواب اور رپورٹ طلب کرلی

واضح رہے کہ اظہر مشوانی کو غائب ہوئے دو روز گزر چکے ہیں، کسی بھی ادارے نے اظہر مشوانی کی گرفتاری کی تصدیق نہیں کی، تحریک انصاف اظہر مشوانی کی رہائی کےلئے ٹرینڈ چلا رہی ہے ،تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ اظہر مشوانی کو لاہور سے دوپہر میں اغوا کیا گیا، کہاں رکھا گیا، پتہ نہیں چل رہا ہے

عدالت نے کہا کہ میں کیوں ایسا حکم جاری کروں جو سسٹم ہے اسی کے مطابق کیس فکس ہوگا،

عمران خان نے باربار قانون کی خلاف ورزی کی جس پر انہیں جواب دینا ہوگا

چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ آپ کا اپنا کیا دھرا ہے 

 انتظامیہ نے مختلف سڑکوں پر کنٹینرز لگا دیئے

مریم اورنگزیب نے سابق وزیراعظم عمران خان پر کڑی تنقید کی ہے

Comments are closed.