اذیکا دانیال چلتے شو سے اٹھ کر کیوں چلی گئیں ؟

0
27

اداکارہ اذیکادانیال جو اچھی اداکاری تو کرتی ہیں لیکن وہ بہت زیادہ ہنسی مذاق نہیں کرتیں نہ ہی وہ جلدی دوسروں میں گھلتی ملتی ہیں.یہی وجہ ہے کہ ان سے کوئی فرینک ہونے کی کوشش کرے تو وہ برا مان جاتی ہیں. ایسا ہی ہوا ہے حال ہی میں. اذیکا دانیال کافی عرصے کے بعد ایک مقامی چینل کے شو میں بطور گیسٹ نظر آئیں ان میں ان کے ساتھ گلوکار عدیل برکی بھی موجود تھے. شو کے پیٹرن کے مطابق کامیڈین بھی موجود تھے انہوں نے اذیکا کو کچھ مذاق سے کہہ دیا جس پر وہ چلتے شو سے ہی اٹھ کر چلی گئیں. شو سے جانے کے بعد اذیکا دانیال نے سوشل میڈیا پر

ایک پوسٹ شئیر کی انہوں نے کہا کہ ” آج میں شو سے اس لئے اٹھ کر چلی گئی کیونکہ کچھ کامیڈینز طنزو مزاح اور کسی کو ڈی گریڈ کرنے میں فرق کو نہیں سمجھتے. میری آنکھوں میں آنسو آگئے جب میں نے محسوس کیا کہ اتنے لوگوں کے سامنے مجھے ڈی گریڈ کیا جا رہا ہے ، میں مانتی ہوں کہ جو لطیفے بنائے جاتے ہیں وہ ہنسانے کے لئے بنائے جاتے ہیں کسی کی فیلنگز کو ہرٹ کرنے کے لئے نہیں. اذیکا دانیال کی اس پوسٹ کے بعد ان کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ہمدردی ملی اور کہا گیا کہ کامیڈینز کو jokes کرنے چاہیں لیکن کسی کی دل آزاری نہیں.

Leave a reply