وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ دورہ آذربائیجان مکمل کرنے کے بعد وطن واپس روانہ ہوچکے ہیں جبکہ ائیرپورٹ پر آذربائیجان کے فرسٹ ڈپٹی وزیر اعظم یقوب ایبو اور دیگر حکام نے وزیراعظم شہباز شریف کو الوداع کیا ہے علاوہ ازیں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کے ساتھ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال ہوا ہے اور تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، دفاع، سیاحت اور اعلیٰ تعلیم کے شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے پر اتفاق کیا ہے.


انہوں نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ صدر الہام علیوف کے ساتھ ملاقات انتہائی مفید رہی جس میں ہم نے دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا، ہم نے اپنے بہترین تعلقات کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا ہے، ہمارے مشترکہ عزم کے مطابق تجارت، سرمایہ کاری، توانائی ، دفاع، سیاحت اور اعلیٰ تعلیم کے شعبوں میں تعاون مزید فروغ پائے گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ وہ اور ان کا وفد پاکستان اور پاکستان کے عوام کیلئے آذربائیجان کے لوگوں کی محبت سے بہت متاثر ہوئے ہیں، باکو میں لہراتے پاکستانی پرچموں کی بہار دیدنی تھی، عوام کے درمیان باہمی محبت اور احترام پر مبنی یہ رشتہ ہمارے تعلقات کی مضبوطی کا عکاس ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:
آذربائیجان سے ہرماہ گیس کا کارگو پاکستان آئے گا،مصدق ملک
نواز شریف؛ بی اے کی ڈگری گم، پنجاب یونیورسٹی سے ڈُپلی کیٹ ڈگری مل گئی
پارلیمنٹ میں میرا جنسی استحصال ہوا، خاتون رکن پارلیمنٹ پھٹ پڑی
9 مئی کے واقعات میں ملوث ملزمان کا جیل کے اندر ٹرائل کا فیصلہ
بورس جانسن نے ارکان پارلیمنٹ کو گمراہ کیا. رپورٹ میں انکشاف
حافظ نعیم کا حشر آج عمران خان جیسا ہوا ہے۔نثار کھوڑو
9مئی میں ملوث شہریوں کوبےخطا گرفتار نہیں کیا گیا،امریکی رکن کانگریس کا صدر جوبائیڈن کوخط
وزیراعظم نے کہا کہ انہوں نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے معاملہ پر پاکستان کی مسلسل حمایت پر آذربائیجان کے صدر کا شکریہ ادا کیا اور انہیں کاراباغ کے معاملہ پر پاکستان کی بھرپور حمایت کا یقین دلایا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ قیادت کی سطح پر مشترکہ عزم ہمارے دوطرفہ تعلقات کو عصری دور کے تقاضوں کے مطابق نئی شکل دینے کی صلاحیت رکھتا ہے اور ہم مل کر اسے پورا کریں گے۔

Shares: