تحریک انصاف کے سینیٹر اعجاز چوہدری کو جیل میں بی کلاس کی فراہمی کیلئے انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت ہوئی،
لاہور ہائیکورٹ نے ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ سمیت دیگر کو 7 اگست کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ۔جسٹس ساجد محمود سیٹھی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سلمیٰ اعجاز کی انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کی ، اپیل کنندہ کے شوہر کو جیل میں سہولیات فراہم نہ کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا ہے ،لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ اعجاز چودھری سینیٹر ہیں لیکن اس کے باوجود اپیل کنندہ کے شوہر کو جیل مینول کے تحت بی کلاس میں نہیں رکھا گیا،اعجاز چوہدری کو سیاسی بنیادوں پر مقدمہ میں ملوث کیا گیا،ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ کو اعجاز چوہدری کو بی کلاس کی اجازت کیلئے درخواست دی لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی،اعجاز چوہدری کو جیل میں بی کلاس فراہم کی جائے اپیل پر مزید سماعت 7 اگست کو ہوگی
عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش
اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہباز گل ضمانت کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا
پائلٹس کے لائسنس سے متعلق وفاق کے بیان کے مقاصد کی عدالتی تحقیقات ہونی چاہیے، رضا ربانی
کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت
ایئر انڈیا: کرو ممبرزکیلیے نئی گائیڈ لائن ’لپ اسٹک‘ ’ناخن پالش‘ خواتین کے لیے اہم ہدایات