لڑکی سے ناجائزتعلقات کاشبہ ، بااثر ملزمان نے غریب کاشتکار کے جسم کے اہم حصے کاٹ دیئے

0
47
لڑکی-سے-ناجائزتعلقات-کاشبہ-،-بااثر-ملزمان-نے-غریب-کاشتکار-کے-جسم-کے-اہم-حصے-کاٹ-دیئے #Baaghi

مظفر گڑھ کے تھانہ محمود کوٹ کے علاقے بستی کھنڈویا میں ظلم اور بربریت کی انتہا ہو گئی تعلقات کے شبہ میں غریب کاشتکار کے دونوں کان اور ناک کاٹ دی۔

باغی ٹی وی :تفصیلات کے مطابق تھانہ محمود کوٹ کے علاقے بستی کھنڈویہ میں 6 با اثر ملزمان فاروق، قیوم، روف، مظہر، سجاد وغیرہ نے عید کے دوسرے روز زمینوں پر کھیتی باڑی کرتے ہوئے کاشتکار اکرم کو رسیوں سے باندھ کر اس کے دونوں کان اور ناک کاٹ دی۔

ملزمان کو شک تھا کہ اکرم کے ان کی برادری کی لڑکی سے ناجائز تعلقات ہیں، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تمام 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

8 سالہ بچی کے ساتھ گلی میں نازیبا حرکات کرنے والا فحش شخص گرفتار

Leave a reply