گجرات (چوہدری فیضان ارشاد) پولیس کی بڑی کارروائی اندھے قتل کی ایک اور واردات ٹریس،،قاتل ایک ہفتہ کے اندر گرفتار
تفصیلات کے مطابق مورخہ 13اکتوبر کو تھانہ ککرالی پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ موضع لنگڑیال کے قریب غیر آباد ڈیرے پر ایک نامعلوم نوجوان کی نعش پڑی ہے۔ جو پولیس اطلاع پا کر فوری موقع پر پہنچ گئی اور نعش کو قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کے لئے بھجوایا اور موقع واردات سے شواہد اکٹھے کرکے نامعلوم ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔جو بعد میں نامعلوم نعش کو اس کے بھائی ذوالفقار احمد ولد بشیر احمد سکنہ کالو چک نے شناخت کرلیا۔ وقوعہ کی اطلاع ڈی پی او توصیف حیدر کو دی گئی،جنہوں نے ڈی ایس پی کھاریاں سرکل اسد اسحاق کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ ککرالی لیاقت حسین کی سربراہی میں پولیس ٹیم تشکیل دے کر ہدائیت دی کہ اندھے قتل کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش کی جائے اور قتل کے اصل محرکا ت کو سامنے لاتے ہوئے قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے تاکہ انصاف کے تقاضے پورے کئے جاسکیں۔ڈی پی او گجرات کی ہدائیت پر ایس ایچ او تھانہ ککرالی لیاقت حسین نے پولیس ٹیم کے ہمراہ پیشہ ورانہ مہارت اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اندھے قتل کی واردات کو ایک ہفتہ کے اندر ٹریس کرکے قاتلوں کو گرفتار کرلیا۔قاتلوں میں غضنفرعلی 2۔محمد صادق پسران محمد شریف سکنائے لنگڑیال شامل ہیں۔ جنہوں نے دوران انٹیروگیشن انکشاف کیا کہ مقتول افتخار بشیر جوکہ کھاریاں گیا ہوا تھا،جو واپسی پر صبورموڑ پر اترا تو ہم نے اسے اپنی موٹر سائیکل پر بٹھا کر ویران ڈیرے پر لے گئے اور بعد ازاں اس کا گلا دبا کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔ مقتول سے ان کا پیسوں کا لین دین تھا جس کی رنجش میں انہوں نے افتخار بشیر کے قتل کا منصوبہ بنا کر اسے قتل کر دیا اور خود موقع سے فرار ہوگئے۔

Shares: