گجرات 12ربیع الاول کے موقع پرضلع میں فول پروف سیکورٹی انتظامات کو بھی حتمی شکل دے دی

گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے)
جشن عید میلاد النبی ﷺکے آمد کے سلسلہ میں ڈی پی او گجرات کی سربراہی میں گجرات پولیس کا شہر کی اہم شاہراہوٗں پر فلیگ مارچ
12ربیع الاول کے موقع پرضلع میں فول پروف سیکورٹی انتظامات کو بھی حتمی شکل دے دی گئی،2240افسران و اہلکار حفاظتی انتظامات سرانجام دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق جشن عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلہ میں گجرات پولیس نے فلیگ مارچ کیا۔ مارچ کی قیادت ڈی پی او گجرات سیدتوصیف حیدر نے کی جبکہ فلیگ مارچ میں ڈی ایس پی سٹی رضا حسنین اعوان،ڈی ایس پی ٹریفک سعید احمدٹریفک پولیس،پولیس لائن کی ریزرو نفری اورایلیٹ فورس کے دستوں نے شرکت کی۔فلیگ مارچ کا آغاز ڈسٹرکٹ پولیس لائن سے ہوا جو شہر کی مختلف شاہراہوں سے ہوتا ہوا واپس پولیس لائن میں اختتام پذیر ہوا۔
جبکہ ضلع میں عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر فول پروف سیکورٹی انتظامات بھی مکمل کرلئے گئے ہیں۔ضلع بھر میں چھوٹے بڑے 81جلوس و ریلیاں نکالی جائیں گی۔جن میں 76کیٹیگری سی،4کیٹیگری بی جبکہ ایک کیٹیگری اے کا جلوس برآمد ہوگا۔پولیس کے 2240افسران و اہلکار حفاظتی انتظامات سر انجام دیں گے،ایلیٹ پولیس فورس کی 18ٹیموں کے 108 جوان اہم شاہراہوں پر پٹرولنگ کریں گے،ضلع بھر کے داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندی کی جائے گی،اس موقع پر513 پولیس قومی رضا کار بھی پولیس اہلکاروں کے شانہ بشانہ ڈیوٹی سر انجام دیں گے،سول کپڑوں میں ملبوس گجرات پولیس کے جوان بھی شرپسندوں پر کڑی نظر رکھیں گے۔ٹریفک کی روانی کے لئے ڈی ایس پی ٹریفک کی زیر نگرانی خصوصی ٹریفک پلان بھی تشکیل دیا گیا ہے جبکہ کسی بھی نا گہانی صورت حال سے نمٹنے کے لئے 120پولیس جوانوں پر مشتمل 6ریزور بھی تشکیل دی گئی ہیں۔ ڈی پی او گجرات سید توصیف حیدر نے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی صورت میں فوراً پولیس کو اطلاع دیں۔انہوں نے تمام مکاتب فکر کے علماء اکرام پر زور دیا ہے کہ وہ ضلع میں مذہبی ہم آہنگی اور رواداری کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔

Leave a reply