گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے)
آپ کے پاس آنے والے سائل اللہ کے مہمان ہوتے ہیں ان کے ساتھVVIPکی طرح برتاؤ کریں،
آر پی او گوجرنوالہ طارق عباس قریشی کا پولیس افسران کے ساتھ گجرات پولیس لائن میں خطاب۔
تفصیلات کے مطابق آر پی او گوجرانوالہ طارق عباس قریشی نے گجرات پولیس لائنز کا دورہ کیا،جہاں پر انہوں نے پولیس افسران وملازمان کو انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب شعیب دستگیر کا خصوصی پیغام پہنچایا، ان کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس کے رکن کی حیثیت سے آپ کا شمار ان منتخب کردہ بندوں میں ہوتا ہے جنہیں امر بالمعروف و نہی المنکر کی ترویج کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔قانون کی نظر میں سب برابر ہیں ہر شخص خواہ کتنا بھی طاقت ور ہو قانون سے بالا تر نہ ہے،ہمیں ایمانداری اور خلوص نیت سے اپنے فرائض سر انجام دینے ہیں۔ہم سب ایک ٹیم کا حصہ ہیں جب اس ٹیم کے تمام کھلاڑی مل کر قوم اور ملک کی خدمت کیلئے سرشار ہو کر کا م کریں گے تو اللہ تعالیٰ کی رحمت کارفرما ہو گی۔
تمام پولیس افسران عوام سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں، عوام کیلئے اپنے دروازے ہمیشہ کھلے رکھیں، انکے مسائل سنیں اور ہر سفارش اور خوف کو بالائیے طاق رکھتے ہوئے صرف اور صرف میرٹ پر فیصلہ کو یقینی بنائیں۔

Shares: