گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے)سیف سٹی گجرات منصوبہ کے حوالہ سے ڈی پی او گجرات سید توصیف حیدر کی گجرات کی تاجر برادری کے ساتھ خصوصی میٹنگ، منصوبہ کے جلد آغاز اور تکمیل پر اتفاق۔۔۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات سید توصیف حیدرنے ڈی پی اوآفس میں گجرات کی تاجر برادری کے ساتھ سیف سٹی گجرات کے حوالہ سے خصوصی میٹنگ کی۔میٹنگ میں گجرات شہر کی تاجر برادری کے نمائندگان نے شرکت کی جس میں سیف سٹی کے حوالہ سے تبادلہ خیال کیا گیا۔منصوبہ کے مطابق شہر بھر کے تمام چوراہوں،بازاروں اور مین شاہراوں پر CCTVکیمرہ جات کی تنصیب کی جائے گی اور کنٹرول روم قائم کیے جائیں گے جن کی چوبیس گھنٹے مانیٹرنگ کی جائے گی۔منصوبہ کے جلد آغاز اور تکمیل پر اتفاق طے پا گیا۔ اس موقع پر ڈی پی او گجرات سید توصیف حیدر کا کہنا تھا کہ سیف سٹی گجرات کا منصوبہ بلا شبہ ایک انقلابی اقدام ہے جس کی بدولت ضلع سے نا صرف جرائم میں کمی آئے گی بلکہ جرائم پیشہ عناصر کی شناخت اور گرفتاری میں مدد ملے گی۔گجرات شہر کے بعد سیف سٹی منصوبے کا دائرہ کار جلد تحصیل لیول تک بڑھایا جائے گا۔

سیف سٹی گجرات منصوبہ کے حوالہ سے ڈی پی او گجرات سید توصیف حیدر کی گجرات کی تاجر برادری کے ساتھ خصوصی میٹنگ۔۔۔
Gujrat Police
Shares:







