ڈی آئی خان میں سیلاب کے بعد گھروں کی تباہی:باغی ٹی وی بے بس سیلاب متاثرین کی آوازبن گیا

0
77

لاہور:ڈی آئی خان میں سیلاب کے بعد گھروں کی تباہی:باغی ٹی وی بے بس سیلاب متاثرین کی آوازبن گیا، باغی ٹی وی والے گھرگھرجاکرلوگوں کے مسائل اجاگرکررہےہیں ، اس وقت تازہ ترین صورت حال کیا ہے ، اس سلسلے میں باغی ٹی وی کے نمائندے عبداللہ عبداللہ آنکھوں دیکھا حال بتا رہے ہیں

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر کے ذریعے اپنی آوازحکام تک پہنچانےکے لیے باغی ٹی وی کے نمائندے عبداللہ عبداللہ نے وہاں کی تازہ ترین صورت حال بیان کی ہے ، وہ کہتے ہیں کہ وہ اس وقت ڈیرہ اسمٰعیل خان کے علاقے فتح میں ہیں جہاں غریبو‌ں کے کچے مکان ملبے اورکیچڑ کا ڈھیر بن چکے ہیں ، اکثروبیشترمکان پانی میں گرکرکیچڑ اور گارا بن گئے ہیں ،

 

 

 

بعض مکانوں کی اگرچھت بچی ہے تو اس کی کوئی نہ کوئی دیوار گرگئی ہے ، اور بعض مکانوں کی اگردیواریں بچی ہیں تو وہ پھٹ گئی ہیں ، ہرطرف لوگوں کو بے بسی کی حالت میں دیکھا جاسکتا ہے ، لوگ پریشان ہیں ، ان کو کچھ دکھائی نہیں دے رہا کہ وہ کدھر جائیں اور کیا کریں

کھلے آسمان تلے لوگ دن کو سخت دھوپ میں گزارتے ہیں اور رات کو کیڑوں مکوڑوں اورمچھرکے وارسہتے ہوئے ادھر ادھر لیٹ جاتے ہیں ،

عبداللہ عبداللہ فتح کی حالت زار کا نقشہ بیان کرتے ہوئے بتارہے ہیں کہ ان لوگوں‌ کو فی الفور ٹینٹوں کی ضرورت ہے تاکہ اپنے سرچھپا لیں ، ان کو خوراک نہیں مل رہی بہت قلیل مقدار میں پہنچ رہی ہے،والدین خود بھی بھوک سے بلبلا رہے ہیں اور اپنے بھوکے پیاسے بچوں کو دیکھ کران کی گھبراہٹ میں اور اضافہ ہورہا ہے ،

ڈیرہ اسمٰعیل خان سے دور یہ آبادیاں ہیں جہاں سے کچی سڑکیں جاتی ہیں سیلاب کی وجہ سے سڑکیں بھی گارا بن چکی ہیں ، ان پر سفر کرنا انتہائی مشکل ہے لیکن پھر بھی والدین اپنے بچوں کے علاج معالجے کے لیے بڑا لمبا سفر کرکے ڈیرہ اسمٰعیل خان جارہے ہیں ، ان کو وہاں‌ بہت سے مسائل کا سامنا ہے ،

باغی ٹی وی کے نمائندے عبداللہ عبداللہ لوگوں کی بے بسی کا منظرکچھ یوں بیان کررہے ہیں‌ کہ حکمرانوں کو شاید فرصت نہیں یا فکر نہیں وہ دنیا کو اپنی آنیاں اور جانیاں دکھا رہے ہیں اور ملک بھر کے فضائی دورے کررہے ہیں لیکن ان کو شاید یہ احساس نہیں کہ ان کچی بستیوں کے مکین بہت دکھی ہیں اور انکو امداد کی زیادہ ضرورت ہے ،

عبداللہ عبداللہ نے صوبائی حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ اس مسئلے کا نوٹس لے اورعوام الناس کو خوراک،پانی اور ان کے علاج کے لیے بہترین سہولیات فراہم کرے

یاد رہے کہ یہ علاقہ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا سیاسی مرکز ہے اور یہاں بڑے عرصے سے مولانا اپنی سیاسی سرگرمیاں شروع کیے ہوئے ہیں

Leave a reply