گجرات میں سادہ لوح شہریوں کو لوٹنے والا جعلی پیر چیلے سمیت گرفتار

0
86

گجرات (طارق محمود سے) پولیس نےدم کر نے کے بہانے سادہ لوح شہریوں کو لوٹنے والا جعلی پیر چیلے سمیت گرفتار کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ تھانہ لارہ اڈہ کے علاقہ شادیوال روڈ پر محمد یوسف ولد محمد طفیل نامی جعلی پیر اپنے چیلے محمد ابراہیم ولد سردار محمد سادہ لوح لوگوں کو دم کرنے کے بہانے رقم بٹور رہا ہے۔جس پر ایس ایچ او لاری اڈہ انسپکٹر اعجاز احمد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ فوری طور ریڈ کر کے جعلی پیر کو اسکے چیلے سمیت گرفتار کر لیا۔ دوران تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ عرصہ دراز سے پیر ہونے کا ڈھونگ رچاہ کر جعلی تعویز اور دم کے ذریعے سادہ لوح لوگوں سے رقم بٹور رہے تھے۔اس موقع پر ڈی پی او گجرات سید توصیف حیدر کا کہنا تھا کہ جعلی پیروں اور عاملوں کے خلاف گجرات پولیس کی موثرکاروائیاں جاری ہیں۔اگر کسی بھی علاقہ میں ایسے جعلی پیر موجود ہیں اس کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دیں تاکہ انکے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لاکر سادہ لوح لوگوں کو ان سے محفوظ رکھا جا سکے۔ عوام نے جعلی پیر کو بے نقاب کرنے پر تھانہ لاری اڈا پولیس کو خراج تحسین پیش کیا ہے

Leave a reply