باغی ٹی وی کے رپورٹر فائز چغتائی کےگھر چوری ، رپورٹ کرنے پر پولیس والے ناشتے کی فرمائشیں کرنے لگے

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ، باغی ٹی وی کے رپورٹر فائز چغتائی کے گھر چوری ، پولیس کا وقوعہ پر پہنچنے سے لیت لعل سے کام ساتھ فرمائشیں بھی، تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ کے تھانہ فیروزوالہ میں باغی ٹی وی کے رپورٹر فائز چغتائی کے گھر رات گئے چور گھس آئے اور گھر میں موجود تمام موبائل چرا کر لے گئے ، ان موبائل کی مالیت ساٹھ ہزار کے قریب بنتی ہے. صبح جب اس واردات کے بارے 15 فائیو پر کال کی تو آدھا گھنٹہ گزرنے کے باوجود پولیس نہ پہنچی، پھر دوبارہ رابطہ کیا گیا تو جواب آیا متعلقہ تھانہ کچھ ہی دیر بعد آپ سے رابطہ کرے گا.
20 منٹس گزرنے کےبعد بھی جب پولیس کی جانب سے کوئی رابطہ نہ کیا گیا تو فائز چغتائی ن.تو ڈی پی او آفس فون کیا وہاں سے کہا گیا کہ جلد ہی آپ تک پولیس اہلکار پہنچنے والے ہیں

تب جاکر پولیس کی طرف سے رابطہ کیا گیا ، انہوں نے کہا کہ ہم اپ کی طرف آرہے ہیں اور آپ ناشتے کا بندوبست کریں ، چائے لسی وغیرہ کا اہتمام ہونا چاہیے ، اس کے جواب میں فائز چغتائی نے کہا کہ آپ آئیں تو سہی آپ کو ناشتہ بھی کروا دیا جائے گا.
جب پولیس اہلکار وہاں پہنچے تو فائز چغتائی نے پوچھا کہ ناشتے کا کس نے آرڈر کیا تھا تو جواب میں کہا گیا کہ چھوڑیں جی وہ آدمی نہیں‌ہے. اس کو ڈیوٹی اور جگہ ہے . ایسے لوگ تو ہوتے ہیں ہیں جو کالی بھیڑیں ہیں اور محکمہ کے دوسرے لوگوں کو بھی بدنام کرتے ہیں.

واضح رہے کہ تھانہ فیروز والہ کے علاقے کالا شاہ کاکو میں ہی کچھ دن پہلے ایک عورت کو اس کے خاوند کے سامنے ریپ کیا گیا تھا جس کے ملزم ابھی تک پکڑے نہیں جاسکے ، اسی طرح کل رات تھانہ فیروز والہ کی حدود میں جی ٹی روڑ پر مسافروں کو جی ٹی روڑ سے اتار کر لوٹا جاتا رہا . اس علاقے میں جرائم کی شرح بہت زیادہ ہے.

Shares: