سرگودھا ڈی پی او فیصل گلزارنے محنت، جراًت اور بہادری کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران میں تعریفی سرٹیفیکیٹ اور نقدانعامات تقسیم
سرگودھا:ڈی پی او فیصل گلزارنے محنت، جراًت اور بہادری کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران میں تعریفی سرٹیفیکیٹ اور نقدانعامات تقسیم ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرفیصل گلزار نے محنت، جراًت اور بہادری کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران اور جوانوں کی حوصلہ افزائی کیلئے ان میں تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقدانعامات تقسیم کیے گئے۔ تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقدانعامات حاصل کرنے والوں میں انسپکٹرز قیصر عباس، محمدخالد، محمد ارشد محمود، سب انسپکٹرز خرم شہزاد، سہیل ظفر، ظفر حسین شاہ، ناصر عباس، علی نواز شاہ، حافظ محمد نوید اکرم، فاروق حسنات، ذیشان اقبال، احمد شیر، محمد عمیر حسن،رانا شیر محمد،اسسٹنٹ سب انسپکٹرز حافظ طاہر اونر، سرفراز احمد، محمد وسیم،محمد نواز اور کنسٹیبلان شعیب منظور، محسن نعیم، محمد افضال، توقیر عباس، اسامہ امین، فضل احمد، محمد وقار اسلم، عرفان محمود،علمدار حسین، ناصر خان، شاہد محمود، جاوید اقبال، محمد امتیاز، فیصل شہزاد اور زبیر اسلم شامل ہیں۔اس موقع پر ڈی پی او سرگودھا نے کہا کہ بحیثیت سربراہ پولیس سرگودھا جرائم کا تدارک اور ماتحتان کی ویلفیئر اولین ترجیح ہے، جراًت اور بہادری ایک بہترین انسانی خوبی ہے سرگودھا پولیس کے افسران وجوان جراًت، بہادری اور بلند حوصلے کی بہترین مثال ہیں ان بہادر جوانوں کی حوصلہ افزائی کرنا انتہائی ضروری ہے پولیس افسر کی محنت کا کریڈٹ اس کو ضرور دینا چاہیے میں امید کرتا ہوں کہ آئندہ بھی ایسی ہی محنت اور دلیری سے کام کرتے رہیں گے۔
( باغی ٹی وی رپورٹر وقاص )